ایس آئی آئی نے آج وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اسے محض ویکسین بنانے اور ذخیرہ کی اجازت دی ہے۔ کوویشیلڈ کا ابھی تیسرے مرحلے کا تجربہ جاری ہے اور جب ویکسین مکمل طور پر مؤثر اور قابلِ علاج ہوگی تو وہ اس کی دستیابی کے بارے میں بہ ضابطہ اطلاع دے گی۔
اس نے کہا ہے کہ کوویشیلڈ کے تجربہ کے کامیاب ثابت ہونے کے بعد ریگولیٹرز کی لازمی منظوری کے بعد ہی ویکسین دستیاب ہوگی۔