ETV Bharat / state

امریکہ میں کووڈ-19 سے 5.35 لاکھ سے زائد افراد ہلاک - عالمی وبا کورونا وائرس

امریکہ میں تازہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 535597 ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 29492614 ہو گئی ہے۔

امریکہ میں کووڈ-19 سے 5.35 لاکھ سے زائد افراد ہلاک

author img

By

Published : Mar 16, 2021, 1:03 PM IST

واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے سنگین طور پر متاثر امریکہ میں اب تک 5.35 لاکھ سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے۔

امریکہ میں یہ وبا ہولناک شکل اختیار کر گئی ہے اور اب تک 2.94 کروڑ سے زائد افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینیئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 535597 ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 29492614 ہو گئی ہے۔

امریکہ کے نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا کے صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ تنہا نیو یارک میں ہی 49،016 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

اس وبا کی وجہ سے اب تک نیو جرسی میں 23،925 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کووڈ۔19 کی زد میں آکر کیلیفورنیا میں 56،656 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹیکساس میں اب تک 46،519 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ فلوریڈا میں کووڈ-19 نے 32،348 افراد کو اپنا شکار بنایا۔

اس کے علاوہ ازیں ایلی نوائے میں 23،217 ، مِشیگن میں 16،779 ، میساچوسٹس میں 16،673، اور پنسلوینیا میں کورونا سے 24،566 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

غور طلب ہے کہ ملک میں کورونا ٹیکہ کاری مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.