ETV Bharat / state

دو روز کم ہونے کے بعد کورونا کیسز میں پھر اضافہ - جنوبی ریاست کرناٹک

ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز دو دنوں سے ہونے کے بعد نئے کیسز میں پھر اضافہ ہوا ہے حالانکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھنے کا سلسلہ جاری رہنے سے فعال کیسز کی شرح مزید کم ہو کر پانچ فیصد ہو گئی۔

دو روز کم ہونے کے بعد کورونا کیسز میں پھر اضافہ

author img

By

Published : Nov 18, 2020, 1:56 PM IST

گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 38,617 نئے کیسز آنے سے متاثرین کی تعداد 89.12 لاکھ ہوگئی ہے۔ قبل ازیں 15 نومبر کو 41,100 کیسز آئے تھے لیکن اس کے بعد دو دن تک اس میں کمی آئی ہے اور 16 نومبر کو ان کی تعداد 30,548 اور 17 نومبر کو 29,163 تھی۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں پورے ملک میں کووِڈ۔19 کے 44,739 مریض صحتیاب ہوئے جس سے فعال کیسز 6596 کم ہو کر 4.46 لاکھ ہو گئے ہیں۔ مجموعی طور پر اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 83.35 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ دریں اثناء مزید 474 اور مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار 1,30,993 ہو گئی ہے۔

ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی شرح بڑھ کر 93.52 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات 1.47 ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی میں سب سے زیادہ فعال کیسز 1876 کا اضافہ ہوا ہے کہ جبکہ کیرالا میں صحتیاب ہونے کی تعداد سب سے زیادہ 6620 تھی۔ قومی راجدھانی میں فعال کیسز کی تعداد اب 42,004 ہو گئی ہے۔ اسی دوران یہاں مزید 99 مریضوں کی موت کے ساتھ اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 7812 ہو گئی ہے جبکہ 4.45 لاکھ سے زائد مریض ابھی تک وائرس سے نجات پا چکے ہیں۔ کیرالا میں فعال کیسز میں 855 کم ہونے کے بعد ان کی تعداد 70,191 رہ گئی ہے۔ یہاں اب تک 1915 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4.61 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

کووِڈ۔19 سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں فعال کیسز 2459 کم ہو کر 82,904 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس دوران 68 مریضوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 46,102 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 16.23 لاکھ سے زائد افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

جنوبی ریاست کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد میں 780 کیسز کم ہونے سے یہ تعداد 25,342 ہو گئی۔ ریاست میں اموات کی تعداد 11,557 تک پہنچ گئی ہے اور اب تک 8.27 لاکھ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں اس دوران فعال مریضوں کی تعداد میں 907 کم ہونے سے ان کی تعداد کم ہو کر 16,985 ہو گئی۔ ریاست میں اب تک کورونا سے 6890 افراد کی موت ہوئی ہے اور 8.32 لاکھ سے زیادہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اس میں دوران کورونا کے فعال کیسز میں 437 کی کمی آنے سے ان کی تعداد کم ہو کر 22,166 ہو گئی اور اس وبا سے اب تک 7412 افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔ ریاست میں اب تک 4.84 لاکھ سے زائد مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ تملناڈو میں فعال کیسز میں 680 کی کمی درج کی گئی اور یہ تعداد کم ہو کر 15,085 ہو گئی ہے اور ابھی تک 11,513 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ریاست میں اب تک 7.34 لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

اڈیشہ میں فعال کیسز کم ہو کر 8018 ہو گئے ہیں اور 1560 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔

تلنگانہ میں کورونا کے فعال کیسز کم ہو کر 13068 ہو گئے ہیں اور 1415 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 2.45 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

جاری...یو این آئی،ایم اے۔

مغربی بنگال میں کورونا کے فعال کیسز میں 786 کم ہونے کے بعد تعداد کم ہو کر 27,111 ہو گئی ہے اور 7766 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس ریاست میں اب تک 3.98 لاکھ سے زیادہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ پنجاب میں فعال کیسز 5601 ہیں اور وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 1.32 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اب تک 4510 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

مدھیہ پردیش میں فعال کیسز کی تعداد 64 بڑھ کر 9060 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 1.73 لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور 3102 افراد کی اس وبا کے نتیجے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ گجرات میں فعال کیسز بڑھ کر 12,458 ہو گئے ہیں اور 3815 افراد کی موت ہوئی ہے اور 1.74 لاکھ افراد اس بیماری سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ بہار میں فعال کیسز 5156 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا سے 1194 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 2.20 لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہوئے ہوئے ہیں۔

کورونا وبا سے اب تک چھتیس گڑھ میں 2623، راجستھان میں 2089، ہریانہ میں 2063، جموں و کشمیر میں 1604، اتراکھنڈ میں 1119، آسام میں 966، جھارکھنڈ میں 931، گوا میں 667، پدوچیری میں 608، تریپورہ میں 364، ہماچل پردیش میں 462، چنڈی گڑھ میں 252، منی پور میں 225، میگھالیہ میں 102، لداخ میں 94، سکم میں 92، اینڈمان اینڈ نیکوبار میں 61، ناگالینڈ میں 53 ، اروناچل پردیش میں 48 اور دادر۔ناگر حویلی اینڈ دمن۔دیو میں دو افراد کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.