وزیراعظم نریندر مودی نے آج صبح ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے 3006 مراکز میں ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا۔ یہ دنیا میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم ہے۔
مرکزی برائے وزارت صحت کی جانب سے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15،158 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 42 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسی دوران 16،977 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 79 ہزار 715 ہو گئی اورشفایابی کی شرح بڑھ کر 96.56 فیصد ہوگئی۔
ایکٹوکیسز 1994 کم ہو کر2.11 لاکھ رہ گئے اوران کی شرح دو فیصد رہ گئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 175 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 093 ہوگئی ۔ اس سے قبل جمعرات کو 198 افراد اور جمعہ کے روز 191 افراد کی موت ہوئی تھی۔ ملک میں شرح اموات ابھی 1.44 فیصد ہے۔