ETV Bharat / state

ہوٹلز اضافی کورنٹائن سینٹر میں تبدیل - سبھی پنچائتوں میں کورینٹائن مرکز

بہار میں اضافی کورنٹائن سینٹر بنانے کی شروعات انتظامیہ نے کردی ہے۔ ضلع میں تمام پنچایتوں اور ہوٹلز کو کورنٹائن سینٹر میں تبدل کیا جا رہا ہے۔

ہوٹلز اضافی کوارنٹین مرکز میں تبدیل
ہوٹلز اضافی کوارنٹین مرکز میں تبدیل
author img

By

Published : Apr 3, 2020, 9:19 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں اضافی کورنٹائن سینٹر بنانے کی شروعات انتظامیہ نے کردی ہے، ضلع میں سبھی پنچائتوں میں کورنٹائن سینٹر ہے، اس کے علاوہ شہر کے دس مقامات پر کورنٹائن سینٹر بنائے گئے ہیں۔ تاہم انتظامیہ نے ضلع میں کورونا وائرس کے مثبت معاملے بڑھتے ہی اضافی کورنٹائن سینٹر بنانے شروع کردئے ہیں۔

اس کے لیے گیا کے متعدد ہوٹلز کا معائنہ کیا گیا تاکہ کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے پہلے سے کورنٹائن سینٹرز قائم کیے جا سکیں۔

بہار میں اضافی کوارنٹین مرکز بنانے کی شروعات انتظامیہ نے کردی ہے ضلع میں تمام پنچایتوں، اور ہوٹلز کو کوارنٹین مرکز میں تبدل کیا جارہا ہے

واضح رہے کہ جمعہ کو اس کے لیے ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ اور ایس ایس پی راجیومشرا نے گیا میں واقع ہوٹل سدھارتھا انٹرنیشنل کا معائنہ کیا۔

خیال رہے کہ ہوٹل سدھارتھا کی پہلی منزل پر 28 کمرے اور دوسری منزل پر 32 کمرے ہیں، تاہم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کمروں کامعائنہ کرنے کے بعد ہوٹل منیجمنٹ کو ہدایت دی کہ ایک کمرے میں صرف ایک بیڈ رہے گا، نیز کمروں سے غیر ضروری چیزوں کو ہٹایاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام کمروں سے باتھ روم منسلک ہے اور کسی بھی باتھ روم میں ہوٹل کا تولیہ استعمال نہیں ہوگا، جو مریض آئیں گے ان کا اپنا تولیہ ہوگا۔

متعدد ہوٹلز کا معائنہ کیا گیا تاکہ کوروناوائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے پہلے سے کوارنٹین مرکز قائم کیا جاسکے

انہوں نے کہا کہ اگر کسی شخص کو کوارنٹین کیا جاتا ہے تو اسے دوسری منزل پر رکھا جائے گا، اگر دوسری منزل کے تمام کمرے مریضوں سے پُر ہوجائیں گے، اس سکے بعد ہی دوسری منزل میں رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گراؤنڈ فلور پر ڈاکٹر نرسز اور مجسٹریٹ رہیں گے، اس کے لیے ہوٹل کے منیجر کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ دو تین کمرے خالی رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہوٹل میں صرف ہوٹل کا عملہ لفٹ استعمال کرے گا، نیز ڈاکٹر، نرسز، مجسٹریٹ یا کوئی کوارنٹین میں رہنے والا شخص لفٹ کا استعمال نہیں کرے گا۔

انہوں نے سول سرجن کو ہدایت دی ہے کہ یہاں ڈاکٹر اور اے این ایم کو دو شفٹ میں تعینات کیا جائے۔

ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ اور ایس ایس پی راجیومشرا نے گیا میں واقع ہوٹل سدھارتھا انٹرنیشنل کا معائنہ کیا

ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ جتنے بھی افراد کو یہاں کوارنٹین کیاجائے گا، ان کی تفصیلات درج کی جائیں گی، تاہم ہر مریض کا ایک صفحہ رجسٹر میں ہوگا۔

جس میں رپورٹ ہر روز لکھی جائے گی، سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس راجیومشرا نے تھانہ انچارج بودھ گیا کو ہدایت دی کہ وہ تمام ہوٹلز میں دودو پولیس جوانوں کو تعینات کریں، جہاں کوارنٹین مراکز بنائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی حالت میں ایک بھی مریض کو باہر نہیں جانے دیاجائیگا۔

انہوں نے سول سرجن کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ ہوٹلز میں ماسک اور ضروری دوائیاں فراہم کریں، اس کے بعد انہوں نے ہوٹل ڈیلٹا انٹرنیشنل کا دورہ کیا۔

انہوں نے ڈیلٹا ہوٹل کے منیجر کو بتایا کہ اس ہوٹل میں ڈاکٹر کے قیام کا انتظام کیا جائے گا، اس کے بعد انہوں نے بودھ گیا سوجاتا بائی پاس پر واقع بھوری پالو ہسپتال اور مراقبہ مرکز کا معائنہ کیا۔

اس کے بعد انہوں نے ہوٹل امپیریل بود گیا کا معائنہ کیا، ہوٹل امپیریل نے بتایا تھا کہ پہلی منزل پر 22 کمرے اور دوسری منزل پر 33 کمرے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ ہوٹلز میں باورچی خانے کے انتظامات کو برقرار رکھاجائیگا اور کوارنٹین مریضوں کو کھانا دیا جائے گا۔

ڈی ایم نے نظارت کے ڈپٹی کلیکٹر اور انچارج ڈسٹرکٹ خفیہ برانچ کو ہدایت دی کہ ہوٹلز کو کوارنٹین بنانے کے لیے منصوبہ تیار کیا جائے۔

اس کے بعد انہوں نے نظارت کے ڈپٹی کلیکٹر کو ہدایت کی کہ محکمہ آفات کے ذریعے بنائے جانے والے کھانے سے الگ سے کھانے کے 100 پیکٹ تیار کیے جائیں، اور اسے بودھ گیا پولیس سٹیشن کو مہیا کرایاجائے، تاکہ تھانہ اپنی سطح سے گھومے اور غریب، لاچاروں میں کھانے کے پیکٹ کو تقسیم کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.