ETV Bharat / state

مرحوم شہاب الدین کی قبر پکی کرنے پر تنازعہ

سابق رکن پارلیمان مرحوم سید شہاب الدین کی قبر کو مزار نما شکل دیے جانے کو لے کر تنازعہ جاری ہے۔

مرحوم شہاب الدین کی قبر پکی کرنے پر تنازعہ
مرحوم شہاب الدین کی قبر پکی کرنے پر تنازعہ
author img

By

Published : Aug 19, 2021, 10:46 PM IST

دہلی: کورونا وائرس کی دوسری لہر میں بھارت کے متعدد ایسے شخصیات اس دنیا کو خیر آباد کہہ گیے جن کے انتقال کی بات کسی کے وہم وغمان میں بھی نہیں تھا، ان لوگوں میں ایک نام بہار کے سابق رکن پارلیمنٹ شہاب الدین کا بھی تھا جن کے انتقال کی کسی کو توقع نہیں تھی لیکن موت کو کون ٹال سکتا ہے۔

سابق رکن پارلیمنٹ سید شہاب الدین کا انتقال دہلی کے دین دیال اپادھیائے ہسپتال میں کورونا وائرس کی وجہ سے رواں برس ہوا تھا اس دوران ان کی جسد خاکی کو بہار نہیں لے جانے دیا گیا تھا اس کے بعد دہلی وقف بورڈ کی جانب سے انہیں دہلی گیٹ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

ویڈیو
دہلی گیٹ قبرستان میں تدفین کے بعد مرحوم شہاب الدین کے بیٹے اسامہ کی خواہش پر ان کی آخری آرام گاہ کو پکہ کرنے کی کوشش کی گئی جس پر مقامی لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر شہاب الدین کی قبر کو پکی کرنے دیا جائے گا تو دیگر افراد بھی اس کا مطالبہ کریں گے۔مزید پڑھیں:

اس وقت اٹھ رہی آوازوں کو دبانے کے لیے قبر کو پکہ کرنے کا کام روک دیا گیا تھا لیکن ایک بار پھر سے شہاب الدین کی قبر کو مزار نما شکل دیے جانے کا کام شروع ہوگیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے موقع کا جائزہ لیا اور قبرستان منتظمہ کمیٹی سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن ذمہ داران نے بات کرنے سے انکار کردیا حالانکہ قبرستان میں موجود گورکن شمیم نے بتایا کہ پہلے یہاں کام کیا جا رہا تھا لیکن اب کام رکوا دیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.