ETV Bharat / state

پرشانت بھوشن کے خلاف توہین عدالت کے معاملے میں فیصلہ محفوظ - جسٹس ارون کمار مشرا

سپریم کورٹ نے نامور وکیل اور سماجی کارکن پرشانت بھوشن کے خلاف 11 سال پرانے توہین عدالت کے مقدمہ میں منگل کے روز فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔

Contempt proceedings against Prashant Bhushan: SC reserves order after muted hearing
پرشانت بھوشن کے خلاف توہین عدالت کے معاملے میں فیصلہ محفوظ
author img

By

Published : Aug 5, 2020, 4:09 AM IST

جسٹس ارون کمار مشرا کی زیر قیادت بنچ نے سینئر وکیل راجیو دھون اور دیگر وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔ جسٹس مشرا اور دھون کے درمیان فون پر جرح ہوئی۔ اسی درمیان سماعت ملتوی ہوگئی۔ اس کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی اور عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا۔

عدالت عظمی فیصلہ کرے گی کہ آیا اس معاملے میں پرشانت بھوشن اور تہلکہ میگزین کے بانی ایڈیٹر ترون تیجپال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی آگے بڑھے گی یا ان کی طرف سے دی گئی وضاحت / معافی نامہ کو منظورکرتے ہوئے کارروائی بند کردی جائے گی۔

پرشانت بھوشن نے اپنی طرف سے وضاحت پیش کی ہے، جبکہ انٹرویو شائع کرنے والے تہلکہ میگزین کے ایڈیٹر ترون تیجپال نے معذرت طلب کرلی ہے۔

عدالت عظمی نے پرشانت بھوشن کے لئے دھون سے، ترون تیجپال کے سینئر ایڈووکیٹ کپل سبل اور رفیق عدالت ہریش سالوے سے تقریبا ایک گھنٹہ تک بحث کرکے اس معاملے کی سماعت مکمل کی۔

دھون نے کہا کہ ان کے مؤکل نے ایک وضاحت پیش کی ہے۔ اس وضاحت نامہ سے اس مقدمے پر روک لگ سکتی ہے۔ اس کے بعد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سماعت بند کرکے 'ان کیمرہ' سماعت شروع ہوئی جو تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.