ETV Bharat / state

پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر دسمبر 2020 سے شروع ہوگی

پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کا کام دسمبر 2020 میں شروع ہوگا اور اس کی تعمیر اکتوبر 2022 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔

Construction of the new parliament building will begin in December 2020
پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر دسمبر 2020 سے شروع ہوگی
author img

By

Published : Oct 23, 2020, 10:36 PM IST

نئی پارلیمانی عمارت کی تعمیر کے سلسلے میں جمعہ کے روز یہاں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔مرکزی ہاؤسنگ اور شہری ترقیات کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری بھی اس میٹنگ میں شامل ہوئے۔ میٹنگ میں لوک سبھا جنرل سکریٹری سنیہہ لتا شریواستو سمیت لوک سبھا سکریٹریٹ اور مرکزی محکمہ تعمیرات عامہ کے سینئر عہدیدار موجود تھے۔

لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ نئی عمارت کے تعمیری کام کی نگرانی کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔اس کمیٹی میں لوک سبھا سکریٹریٹ، وزارت ہاوسنگ اور شہری امور، سنٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ ، نئی دہلی میونسپلٹی کے افسران اور منصوبے کے آرکٹیکٹ، ڈیزائنر شامل ہوں گے۔ منصوبے کے مختلف پہلووں اور کام کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے مسٹر برلا نے میٹنگ میں شامل افسران سے کہا کہ متعلقہ ایجنسیاں باقاعدہ طور پر ہم آہنگی رکھتے ہوئے تعمیر سے متعلق مختلف امور کو حل کریں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعمیری کام کو وقت پر مکمل کرنے اور معیار یقینی بنانے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔ میٹنگ میں نئی عمارت کی تعمیر کے لیے مجوزہ علاقے سے موجودہ سہولیات اور دیگر ڈھانچے کو منتقل کیے جانے کے تعلق سے ہوئی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تعمیری عمل کے دوران ہوا وصوتی آلودگی کے کنٹرول کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوا۔

موجودہ پارلیمنٹ کو بھی متعدد مناسب سہولیات سے آراستہ کیا جائےگا تاکہ نئی عمارت کے ساتھ ہی موجودہ عمارت کا استعمال یقینی ہوسکے۔نئی عمارت میں ممبران پارلیمنٹ کے لئے الگ دفاتر ہوں گے۔ ہر ممبر کی نشست زیادہ آرام دہ ہوگی اور اس میں ڈیجیٹل سہولیات مہیا ہوں گی تاکہ پیپر لیس آفس کو فروغ ملے۔لوک سبھا اور راجیہ سبھا ایوانوں کے علاوہ نئی عمارت میں ایک عظیم آئین کمرہ ہوگا جس میں بھارت کے جمہوری ورثے کی عکاسی کرنے کے لئے دیگر اشیاء کے ساتھ ساتھ آئین کی اصل کاپیاں، ڈیجٹل ڈسپلے ہوں گے۔

پارلیمنٹ دیکھنے آنے والوں کو اس ہال میں جانے کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ پارلیمانی جمہوریت کی شکل میں ہندوستان کے سفر کے بارے میں جان سکیں۔ نئی عمارت میں ممبران پارلیمنٹ کے لئے ایک لاؤنج، لائبریری، چھ کمیٹی روم اور ڈائننگ ہال بھی ہوں گے۔یواین آئی۔الف الف

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.