ETV Bharat / state

سونیا گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا 'یوم آئین' کی تقریب کا بائیکاٹ - اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں نے تقریب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کانگریس سمیت کئی اپوزیشن پارٹیوں نے آج پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں منعقد ’یوم آئین‘کی تقریب کا بائیکاٹ کیا۔

سونیا گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن  کا 'یوم آئین' کی  تقریب کا بائیکاٹ

author img

By

Published : Nov 26, 2019, 9:53 AM IST

Updated : Nov 26, 2019, 12:43 PM IST

کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کی قیادت میں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں واقع بابائے آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کے پاس جمع ہوکر اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں نے تقریب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔

ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کے پاس سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، راہل گاندھی، آنند شرما کے ساتھ ترنمول کانگریس، راشٹریہ جنتا دل اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے کئی لیڈر بھی موجود تھے۔ان پارٹیوں نے مجسمہ پر ایک بینر لگا رکھا تھا جس پر لکھا تھا ’جمہوریت کا قتل بند کرو‘۔

قابل ذکر ہے کہ آئین کے 70 سال پورے ہونے کے موقع پر پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس رکھا گیا ہے۔

سنہ 1949 میں آئین ہند کو اپنانے کی 70 ویں سالگرہ منانے کے لیے مرکزی حکومت پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں ’یوم آئین ' یا 'سمویدھن دیوس' منارہی ہے۔

Intro:Body:

Opposition likely to boycott joint session of Parliament on Constitution Day

Conclusion:
Last Updated : Nov 26, 2019, 12:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.