ETV Bharat / state

دالوں کی تقسیم میں پریشانی ہورہی ہے: پاسوان

وزیر خوراک و رسد رام ولاس پاسوان نے آج کہا ہے کہ 'مختلف وجوہات سے ریاستوں میں دالوں کی تقسیم میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دالوں کی تقسیم میں پریشانی ہورہی ہے: پاسوان
دالوں کی تقسیم میں پریشانی ہورہی ہے: پاسوان
author img

By

Published : May 8, 2020, 7:51 PM IST

نئی دہلی: وزیر خوراک و رسد رام ولاس پاسوان نے آج کہا ہے کہ 'مختلف وجوہات سے ریاستوں میں دالوں کی تقسیم میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

پاسوان نے یہاں نامہ نگاروں سے کانفرنس میں بتایا کہ کرونا وائرس ’کووڈ۔19‘ کی وبا کے سلسلے میں اپریل سے جون کے دوران لوگوں کو پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم کے ذریعہ سے فی ماہ ایک کلو گرام دال مفت فراہم کیا جانا ہے لیکن اس کے لئے ریاستوں کی رضا مندی ضروری ہے۔

ریاستوں کو بتانا ہے کہ وہ کس قسم کی دال چاہتے ہیں لیکن اس کے انتخاب میں دیر کردی گئی ہے۔

وہیں مرکزی حکومت ارہر، چنا، مونگ، اڑد اور مسور کی دال مہیا کرانے کو تیار ہے۔ مثال کے طور پر بہار ارہر کی دال چاہتا ہے لیکن اس کا گودام تلنگانہ، گجرات اورمہاراشٹر میں ہے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی ریاستوں میں دال کی ملیں بند ہیں اور گاڑیوں کی فراہمی کے بھی مسائل ہیں۔ کئی ریاستیں گیہوں اور چاول کے ساتھ دال کی بھی تقسیم چاہتے ہیں تاکہ لوگوں کو بار بار پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم پر نہ جانا پڑے۔

پاسوان نے بتایا کہ تین ماہ کے دوران پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم کے ذریعہ 5.87 لاکھ ٹن دالوں کوتقسیم کیا جانا ہے۔ حکومت کے بفر اسٹاک میں 13.48 لاکھ ٹن دالیں ہیں۔ کئی ریاستوں میں دال کی تقسیم کردی گئی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.