ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra In Delhi کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا دہلی میں داخل - راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا ہفتہ کو دہلی پہنچ گئی۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا بدر پور بارڈر سے دہلی میں داخل ہوئی۔ دارالحکومت دہلی میں بھارت جوڑو یاترا کے استقبال کے لیے کانگریس پارٹی کی جانب سے زبردست تیاریاں کی گئی۔ Bharat Jodo Yatra enters Delhi

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا دہلی میں داخل ہوئی

author img

By

Published : Dec 24, 2022, 9:45 AM IST

نئی دہلی: کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا ہفتہ کو دہلی میں داخل ہوئی۔ آج یاترا نے 108 دن مکمل کر لئے ہیں اور تین ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔ دہلی کانگریس ونگ کے مطابق، یاترا ایک دن میں 23 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور شام 4.30 بجے لال قلعہ پر ختم ہوگی۔ اس کے بعد سفر میں 9 دن کا وقفہ ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق ساؤتھ اداکار کمل ہاسن بھی دہلی میں ہونے والی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہو سکتے ہیں۔ وہ لال قلعہ پہنچنے سے پہلے سہ پہر 3 بجے یاترا میں شامل ہوں گے۔ دہلی ٹریفک پولیس نے کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کی وجہ سے ہفتہ کو بدر پوربارڈر سے لال قلعہ تک بھاری ٹریفک کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ یاترا کے راستے سے الگ جانے والی سڑک یا بائی پاس کا استعمال کریں۔ اس کے علاوہ، اپنی گاڑی کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں۔ Rahul Gandhi Bharat Jodo Yatra in Delhi

بھارت جوڑو یاترا کی وجہ سے بدر پور فلائی اوور، پرہلاد پور ریڈ لائٹ، مہرولی بدر پور روڈ، اپولو فلائی اوور، متھرا روڈ سی آر آر آئی ریڈ لائٹ، متھرا روڈ، مودی مل فلائی اوور، آشرم چوک، اینڈریوز اسٹریٹ، کیپٹن گوڑ مارگ، لاجپت نگر فلائی اوور کے نیچے، نظام الدین فلائی اوور، پرگتی میدان سرنگ، آئی پی فلائی اوور کی طرف، سبرامنیم بھارتی مارگ/ذاکر حسین مارگ کراسنگ، متھرا روڈ ٹی پوائنٹ، کیو پوائنٹ، آر/اے جسونت سنگھ، منڈی ہاؤس، وکاس مارگ (یمونا پل/لکشمی نگر شکرپور سائیڈ)، منٹو روڈ ریڈ لائٹ، گرو نانک چوک، راج گھاٹ چوک علاقوں میں ٹریفک کو موڑ دیا جائے گا۔

بھارت جوڑو یاترا ہفتہ کی رات سے 9 دن تک آرام پر رہے گی۔ اس کے بعد یہ یاترا 3 جنوری سے اتر پردیش سے دوبارہ شروع ہوگی۔ اس یاترا کے دوران تین اضلاع کا احاطہ کیا جائے گا۔بھارت جوڑو یاترا کا داخلہ غازی آباد کے لونی بارڈر سے اتر پردیش میں ہوگا۔ اس کے بعد یہ دوسرے مرحلے میں 4 جنوری کو باغپت، 5 جنوری کو شاملی اور 6 جنوری کو کیرانہ سے ہوتے ہوئے ہریانہ کے سونی پت میں داخل ہوگی، اس کے بعد یہ پنجاب اور جموں و کشمیر کے لیے روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Haath Se Haath Jodo campaign ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم کے ذریعہ ہر گھر تک ہندوستان جوڑنے کا پیغام لے جائے گی کانگریس

سات ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی یہ یاترا اب تک نو ریاستوں کاسفرطے کر چکی ہے۔ ان میں تمل ناڈو، کیرالہ، کرناٹک، تلنگانہ، آندھرا پردیش، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، راجستھان اور ہریانہ شامل ہیں۔ تاہم ہریانہ میں یاترا کا دوسرا مرحلہ باقی ہے۔ جمعہ کو ہریانہ میں بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ حکمراں پارٹی ملک کے باقی حصوں میں جتنے چاہے جلسے کر سکتی ہے۔ لیکن اس کے لیے کورونا صرف وہیں ہے، جہاں سے بھارت جوڑو یاترا گزر رہی ہے۔راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کو روکنے سے انکار کر دیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.