ETV Bharat / state

دہلی میں آج کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس

Congress Working Committee meeting today in Delhi قومی دار الحکومت دہلی میں تین ریاستوں میں کانگریس کی شکست اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کے لئے آج کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 21, 2023, 8:13 AM IST

نئی دہلی: کانگریس نے آج آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کے لیے ایک وسیع منصوبہ تیار کرنے اور دیگر امو پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ورکنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ کانگریس کو شمالی ہند کی تین بڑی ریاستوں چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں بی جے پی کے ہاتھوں زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع نے بتایا کہ کانگریس 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل اپنی انتخابی مہم کے لیے میدان میں اترنے کے لیے ایک وسیع منصوبہ تیار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس اجلاس میں پارٹی کے سرکردہ قائدین بشمول قومی صدر ملکارجن کھرگے، راہل گاندھی اور دیگر قائدین کی بڑی تعداد نشستوں کی تقسیم اور انتخابی مہم کی حکمت عملی پر غور و فکر کریں گے۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ایک رکن طارق انور نے کہا کہ اس اجلاس میں کانگریس کے سربراہ ہم خیال پارٹیوں کے ساتھ ہونے والی بات چیت پر پارٹی کے اراکین کو اعتماد میں لیں گے"۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی کا یہ اجلاس 19 دسمبر کو اپوزیشن اتحاد 'انڈیا' بلاک کے اجلاس کے دو دن بعد منعقد ہورہا ہے۔ اجلاس میں 2024 سے پہلے راہل گاندھی کی یاترا پر بھی تبادلہ خیال کا امکان ہے۔

  • Congress Working Committee meeting to be held on December 21. The meeting has been called by Congress President Mallikarjun Kharge to discuss the current political situation.

    — ANI (@ANI) December 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ایک اور ممبر غلام احمد میر کے مطابق "کانگریس کے سربراہ ممکنہ طور پر کانگریس ورکنگ کمیٹی کو حالیہ پانچ اسمبلی انتخابات کے بارے میں بریفنگ دیں گے، جن میں سے چار ریاستوں میں کانگریس کو شکست ہوئی ہے۔ اگرچہ پارٹی سربراہ نے متعلقہ ٹیموں کے ساتھ چار ریاستوں میں انتخابی نقصانات کا جائزہ لیا ہے، لیکن وہ پارٹی باڈی کو انتخابی نتائج سے آگاہ کریں گے۔ غلام احمد میر نے کہا کہ "جب کہ ریاستی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، تاہم 2024 کے لوک سبھا انتخابات کی تیاری، انڈیا اتحاد اور آگے کی بڑی لڑائی کے لیے ایکشن پلان پر ہونے کا امکان ہے"۔

پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق تین ریاستوں میں اسمبلی انتخابات میں شکست کی وجوہات سے پارٹی کے اعلیٰ ادارے کو 2024 کے انتخابات کے لیے حکمت عملی تیار کرنے میں مدد ملے گی جس میں کانگریس کو اپنی تنظیم کو تیار کرنے کی ضرورت ہے بلکہ ہم خیال پارٹیوں کے ساتھ مناسب تال میل کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔ کانگریس کے سربراہ ملکارجن کھرگے کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ارکان کو مغربی بنگال، بہار، اتر پردیش، گجرات، پنجاب اور دہلی جیسی ریاستوں میں سیٹوں کی تقسیم سے متعلق اہم نکات کے بارے میں بھی جانکاری دیں گے جہاں علاقائی پارٹیوں جیسے ٹی ایم سی، بائیں بازو کی جماعتوں، ایس پی اور عام آدمی پارٹی کے ساتھ بات چیت ہوگی۔

کانگریس کے ایک سینیئر رہنما نے کہا کہ "ہمیں اپنی سطح پر 2024 کی مہم کے لیے ایکشن پلان تیار کرنے کی بھی ضرورت ہے حالانکہ اس ایکشن پلان کو اتحادی پارٹیوں کے ساتھ مل کر بھی کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملازمتوں، بے روزگاری، آئینی اداروں کو کمزور کرنا، مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال، ذات پات کی مردم شماری جیسے اہم امور کانگریس کی کسی بھی مہم اور اپوزیشن کی مہم میں اہم ایشوز ہوں گے۔

مزید پڑھیں: کانگریس کو خود کا جائزہ لینا ہوگا: پرینکا چترویدی

اے آئی سی سی کے ایک رہنما نے کہا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں 28 دسمبر کو ناگپور میں منعقد ہونے والی کانگریس کے یوم تاسیس کی ریلی کے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملک کی سب سے قدیم پارٹی اس ریلی سے اپنی حریف بی جے پی کو ایک پیغام دینا چاہتی ہے۔ کانگریس رہنما نے کہا کہ ’’ناگپور کی ریلی کا پیغام یہ ہوگا کہ ہم تیار ہیں، یعنی کانگریس 2024 کے عام انتخابات میں مشکلات کے باوجود بی جے پی کو شکست دینے کے لیے تیار ہے‘‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.