ETV Bharat / state

کانگریس گاندھی سالگرہ پر ملک گیرسطح پر پیدل مارچ کرے گی

کانگریس بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر بدھ کے روز ملک بھر میں پیدل مارچ کا اہتمام کرے گی اور گاندھی کے پیارے بھجن 'رگھوپتی راگھ راجہ رام ' کے بھجن کے ساتھ باپو کا پیغام عوام تک پہنچائے گی۔

کانگریس گاندھی سالگرہ پر ملک گیرسطح پر پیدل مارچ کرے گی
author img

By

Published : Oct 2, 2019, 12:01 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 8:13 PM IST

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ 2 اکتوبر کو ملک بھر میں گاندھی جی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ’ پدیاترا‘ کا اہتمام کیا جائے گا اور بابائے قوم کے پیغام کو لوگوں تک پہنچایا جائے گا۔ یہ تقریب آل انڈیا کانگریس کمیٹی دہلی میں منعقد کرے گی اور ریاستوں میں ریاستی اکائی کے ذریعہ اس کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی کا فلسفہ آج بھی اہم ہے ، لہذا اس کو عوام تک پہنچانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں گاندھی جی کے اصولوں کو پامال کیا جارہا ہے اور بے گناہوں کو مارنے پیٹنے والے مجرموں کو ضمانت مل رہی ہے اور عصمت دری کا شکار خواتین کو جیلوں میں قید کیا جارہا ہے۔ بے روزگاری عروج پر ہے۔ ایک باپ اپنے بچوں کی اسکول کی فیس ادا کرنے سے قاصر ہے ، لہذا اسے بچے کو قتل کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔ اداروں کو برباد کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل کانگریس کے دفتر سے موصولہ معلومات کے مطابق ، اس یاترا کا مقصد لوگوں میں باپو کے سچ ، عدم تشدد اور آفاقیت کے پیغام کو عام کرنا ہے۔ پد یاترا 2 اکتوبر کو صبح 9:30 بجے دہلی پردیش کانگریس آفس راجیو بھون سے شروع ہوگی اور دین دیال اپادھیائے مارگ کے ذریعہ 10 بجکر 30 منٹ پر باپو کی سمادھی راج گھاٹ پر اختتام پذیر ہوگی۔

دریں اثنا ، پارٹی نے اپنے باضابطہ ٹوئیٹر ہینڈل پر اپنے کچھ رہنماؤں اور کارکنوں کے ذریعہ باپو کے بارے میں دیئے گئے پیغامات شائع کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ’’آج ،سچ کو کچل دیا جارہا ہے ، انسانی مذہب کو نظرانداز کیا گیا ہے اور تشدد کیا جارہا ہے۔ ایسی صورتحال میں ، باپو کے افکار کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

’’ایک اور ٹوئیٹ میں کہا گیا’’ مہاتما گاندھی ہمارے ملک کے لئے اخلاقی سمت رہنما کام کرتے ہیں۔ آج تشدد اور خوف کے ماحول میں باپو خاموش نہیں بیٹھتے ۔ باپو کی آواز ہم سب کے اندر بھی ہے ، بس انہیں سننے کی ضرورت ہے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 8:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.