ETV Bharat / state

'ترن سیسودیا کے اہل خانہ کی مدد کریں گے' - ترن سسوڈیا کی خودکشی

دہلی پردیش کانگریس نے کانگریس کیئرز کے تحت فنڈ اکٹھا کر کے ترن کے اہل خانہ کے حوالے کرنے کا اعلان کیا۔

'ترن سیسودیا کے اہل خانہ کی مدد کریں گے'

author img

By

Published : Jul 8, 2020, 8:01 PM IST

دارالحکومت دہلی کے ایمس ہسپتال کی چوتھی منزل سے کود کر خود کشی کرنے والے ترن سیسودیا کے اہل خانہ کی مدد کے لیے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی آگے آئی ہے۔

'ترن سیسودیا کے اہل خانہ کی مدد کریں گے'

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چوہدری انل کمار نے آج ایک ڈیجیٹل کانفرنس کے دوران بتایا کہ کانگریس کیئرز کے تحت ان کی مدد کریں گے اور فنڈ اکٹھا کر کے ترن کے اہل خانہ کے حوالے کریں گے۔

اس دوران انل کمار نے ایک بینک اکاؤنٹ نمبر بھی جاری کیا جس کے ذریعے وہ فنڈ اکٹھا کریں گے اور جتنا بھی فنڈ اکٹھا ہوگا وہ پورا کا پورا ترن سیسودیا کے اہل خانہ کی مدد کودیاجائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ 6 تاریخ کو دارالحکومت دہلی کے ایمس ہسپتال کی چوتھی منزل سے ترن سیسودیا نے خودکشی کرلی تھی۔ جس پر سوالات بھی اٹھائے گئے تھے اور مرکزی وزیر صحت اور اور دہلی سے رکن پارلیمان ڈاکٹر ہرش وردھن نے فوری طور پر جانچ کا حکم دیا تھا۔

حالانکہ یہ صاف نہیں ہو پایا ہے کیونکہ ترن سیسودیا نے خود کشی سے ایک روز قبل ہی قتل کیے جانے کی اطلاع دی تھی جس کے اسکرین شاٹ ترن کی موت کے بعد خوب وائرل ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.