ETV Bharat / state

کانگریس، پارلیمنٹ میں یوم آئین تقریب کا بائیکاٹ کرے گی - یوم آئین تقریب کابائیکاٹ

کانگریس ملک کے آئین کے 70سال مکمل ہونے کے موقع پر پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں منگل کے روز خصوصی تقریب کا بائیکاٹ کرے گی۔

پارلیمنٹ میں یوم آئین تقریب کابائیکاٹ کریگی کانگریس
author img

By

Published : Nov 25, 2019, 9:58 PM IST

کانگریس ذرائع نے پیر کےروز یہاں بتایا کہ 'ملک میں آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اس لیے پارٹی آئین کی بے حرمتی کرنے والی حکومت کے یوم آئین کی تقریب میں حصہ نہیں لے گی۔'

انھوں نے کہا کہ 'مودی حکومت نے اتراکھنڈ، کرناٹک اور گوا سمیت کئی ریاستوں میں مسلسل آئین کو کچلا ہے اور اس کی تازہ مثال مہاراشٹر ہے جہاں ناجائز طریقہ سے حکومت تشکیل دی گئی ہے۔'

واضح رہے کہ ملک کے آئین کے 70سال مکمل ہونے کے موقع پر منگل کے روز پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی ہے جس سے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ،نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیانائیڈو ،لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور وزیراعظم نریندرمودی خطاب کریں گے ۔

کانگریس نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آج مہاراشٹر کے معاملہ پر جم کر ہنگامہ کیاجس کی وجہ سے دونوں ایوانوں کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کردی گئی ۔کانگریس کے ارکان نے پارلمینٹ کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطہ میں بابائےقوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے دھرنا دیا اور مظاہر ہ کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.