ETV Bharat / state

سرمائی اجلاس کے دوران بے روزگاری، مہنگائی اور معاشی عدم مساوات پر بحث کی جائے گی:کانگریس

author img

By UNI (United News of India)

Published : Dec 5, 2023, 7:01 AM IST

قومی دار الحکومت دہلی میں پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا گذشتہ روز سے آغاز ہوگیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں کن کن مسائل کو اٹھائے جانے کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی ہے۔ Congress will raise various issues in Parliament

Congress will raise various issues
Congress will raise various issues

نئی دہلی: کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے پیر کو پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں کانگریس اور اپوزیشن پارٹیوں کے رول سے متعلق دو الگ الگ میٹنگ کیں۔ یہ معلومات دیتے ہوئے کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پارلیمنٹ اجلاس کے سلسلے میں آج دو میٹنگیں ہوئیں۔ پہلی میٹنگ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی کی صدارت میں ہوئی جس میں کانگریس صدر اور پارٹی ممبران پارلیمنٹ موجود تھے۔

  • #WATCH | Delhi: Congress General Secretary in-charge Communications, Jairam Ramesh says, " The Congress Parliamentary Party Chairperson Sonia Gandhi took a meeting of Congress Parliamentary Strategy Group...we decided that we will seek a short duration discussion on both houses… pic.twitter.com/yG8C74xvtW

    — ANI (@ANI) December 4, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے کہا کہ دوسری میٹنگ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملک ارجن کھڑگے کی صدارت میں ہوئی جس میں اپوزیشن جماعتوں کے انڈیا اتحاد میں شامل جماعتوں کے ایوان قائدین کی میٹنگ ہوئی جس میں پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جئے رام رمیش نے کہا کہ ان میٹنگوں میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ سیشن میں کن کن مسائل پر بات ہونی چاہئے۔

کانگریس کی جانب سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال پر پارلیمنٹ میں بحث کی جائے جس میں بے روزگاری، مہنگائی اور بڑھتی ہوئی معاشی عدم مساوات جیسے مسائل شامل ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم ملک کی سرحدوں، ماحولیاتی توازن اور منی پور پر بھی بحث کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اسے منظور کر لے گی اور ان مسائل پر دونوں ایوانوں میں بحث کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کانگریس ایم پی، چھتیس گڑھ، راجستھان میں دوگنی طاقت کے ساتھ واپس آئے گی، کھڑگے

  • #WATCH | Delhi: On Congress' defeat in MP, Chhattisgarh and Rajasthan elections, party General Secretary in-charge Communications, Jairam Ramesh says, " The results in Rajasthan, MP and Chhattisgarh are disappointing, but we're not dispirited or dejected, we accept the verdict.… pic.twitter.com/T2Zj2oRcjF

انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج مایوس کن ضرور ہیں لیکن ہم مایوس نہیں ہیں۔ پارٹی جلد ہی لوک سبھا انتخابات کی تیاری شروع کردے گی۔ ہمارا عزم مضبوط ہے، ہم لڑیں گے۔‘‘ دریں اثنا، پارٹی کی ترجمان سپریہ شرینیت نے کہا، 'انتخابی شکست سے مایوس ہونا فطری ہے لیکن چند باتیں یاد رکھیں۔ کانگریس کو چار ریاستوں میں بی جے پی سے 10 لاکھ زیادہ ووٹ ملے ہیں اور 40 فیصد ووٹروں نے پارٹی پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ ہم 2024 کی فیصلہ کن جنگ ضرور جیتیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.