ETV Bharat / state

کانگریس طلبہ کے ساتھ کھڑی ہے: آفتاب احمد

آفتاب احمد نے کہا کہ اگر دس لاکھ فیس ہوگی تو کیا غریب مزدور آدمی کا بچہ پڑھ پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس طلبہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ اور یہ نا انصافی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔

Congress stands with students: Aftab Ahmed
کانگریس طلبہ کے ساتھ کھڑی ہے: آفتاب احمد
author img

By

Published : Nov 21, 2020, 5:19 PM IST

ریاست ہریانہ میں میڈیکل طلبہ کی فیس میں غیر معمولی اضافے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے جہاں طلبہ فکرمند ہیں وہیں کانگریس رہنما آفتاب احمد طلبہ کے ساتھ کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔

کانگریس طلبہ کے ساتھ کھڑی ہے: آفتاب احمد

ان کا کہنا ہے کہ اس طرح اپنی محنت سے ایم بی بی ایس کرنے والے طلبہ پر حکومت حملہ کر رہی ہے۔ اور انہیں تعلیم سے دور کرنا چاہتی ہے۔

اس دوران کانگریس کارکنان عہدہ داروں نے رکن اسمبلی آفتاب احمد کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر میوات کی معرفت گورنر ہریانہ کو میمورنڈم سونپا۔ اس میمورنڈم میں کانگریس پارٹی نے مانگ کی ہے کہ بی جے پی و جے جے پی سرکار نے جو میڈیکل میں ایم بی بی ایس کے طلبہ کی فیس 50 ہزار سے بڑھا کر دس لاکھ کی ہے اسے فوراً واپس لیا جائے۔

آفتاب احمد نے کہا کہ کورونا جیسی وبا سے ویسے ہی ہر طبقے کے لوگ پریشان ہیں لیکن صوبائی حکومت طلبہ و سرپرستوں کو لوٹنے کا کام کر رہی ہے۔ جس وقت طلبہ اور دوسرے طبقے کے لوگوں کو رعایت ملنی چاہیے اس میں انہیں لوٹا جارہا ہے۔

آفتاب احمد کہتے ہیں کہ اگر دس لاکھ فیس ہوگی تو کیا غریب مزدور آدمی کا بچہ پڑھ پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس طلبہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ اور یہ نا انصافی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.