سابق مرکزی وزیر حسین نے پارٹی دفتر میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس اور اس وقت کے صدر گاندھی رافیل معاملے کو لیکر جھوٹ اور بھرم پھیلانے میں لگے تھے۔
ان سب کے باوجود اس سال ختم ہوئے لوک سبھا انتخاب میں کانگریس اور گاندھی کو عوام کی عدالت نے جواب دے دیا اور وزیراعظم نریندر مود ی کو عظیم اکثریت عطا کر کے پھر سے اقتدر پر بٹھایا ہے۔
بی جے پی کے سینیئر ترجمان نے کہا کہ رفائل معاملے میں سپریم کورٹ کے تازہ فیصلہ نے کانگریس پارٹی کے جھوٹ کی ہوا نکال دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد راہل گاندھی دوسری طرح کی مانگ کر رہے ہیں۔