ETV Bharat / state

Congress On PM Modi خود پسند تاناشاہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا، جئے رام رمیش - دہلی نیوز

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کیا۔ جس پر کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کی۔ کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ افتتاح ایک 'خود پسند تاناشاہ وزیر اعظم' نے کیا جنہیں پارلیمانی روایات سے نفرت ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 28, 2023, 12:47 PM IST

نئی دہلی: پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے بعد کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افتتاح ایک 'خود پسند تاناشاہ وزیر اعظم' نے کیا جنہیں پارلیمانی روایات سے نفرت ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے یہ بھی الزام لگایا کہ صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی قبائلی دروپدی مرمو کو ان کی آئینی ذمہ داری ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر بھگوان کا آشیرواد لینے کے لیے کرناٹک کے شرینگیری مٹھ کے پجاریوں کے ذریعہ ویدک بھجن کے درمیان 'گنپتی ہومم' کی رسم ادا کی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر پرمود تیواری نے کہا کہ فوٹو میں صرف ایک فریم ہو، ایک ہی نام ہو، مودی جی کی جو خواہشیں تھیں وہ آج پوری ہو گئی۔

وہیں کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے ٹویٹ کیا کہ 28 مئی کو آج ہی کے دن: نہرو، جنہوں نے بھارت میں پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے سب سے زیادہ کام کیا، ان کی 1964 میں آخری رسومات ادا کی گئیں۔' جے رام رمیش نے کہا کہ 'ساورکر، جن کے نظریے نے ایسا ماحول بنایا جس کی وجہ سے مہاتما گاندھی کا قتل ہوا، ان کا جنم دن آج ہی کے دن 1883 میں ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صدر جمہوریہ، جو اس عہدے پر بیٹھنے والے پہلے قبائلی ہیں، کو ان کی آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں (صدر) کو 2023 میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : New Parliament Building آر جے ڈی نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی تشبیہ تابوت سے دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.