ETV Bharat / state

Congress Questions BJP کانگریس نے مودی حکومت کے نو سال مکمل ہونے پر نو سوال پوچھے

مودی حکومت کے نو سال مکمل ہونے پر کانگریس پارٹی نے کہا کہ 'ہم آج وزیر اعظم نریندر مودی سے نو سوال پوچھ رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان تمام سوالوں پر مودی اپنی خاموشی توڑ کر ان سوالوں کے جواب دیں۔'

کانگریس نے مودی حکومت کے نو سال مکمل ہونے پر نو سوال پوچھے

author img

By

Published : May 26, 2023, 9:27 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے اقتدار میں نو سال مکمل ہونے پر مودی حکومت سے جمعہ کو نو سوال پوچھے اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو خاموشی توڑکر ان سوالوں کا جواب دینا چاہئے۔ کانگریس کمیونیکیشن محکمہ کے انچارج جے رام رمیش، محکمہ کے سربراہ پون کھیڑا اور ترجمان سپریہ شری نیٹ نے آج یہاں پارٹی ہیڈ کواٹر میں نو سوالوں کے سلسلے میں ایک کتابچہ جاری کیا اور کہا کہ کانگریسی لیڈر راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران اور بعد میں مسلسل یہ سوال اٹھائے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے آج تک کسی سوال کا جواب نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی آج وزیر اعظم نریندر مودی سے نو سوال پوچھ رہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان تمام سوالوں پر مودی اپنی خاموشی توڑ کر ان سوالوں کے جواب دیں۔ کانگریسی لیڈروں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت نے نو سال میں پرانی اسکیموں کو نیا نام دے کر پیش کیا اور وزیر اعظم نے تشہیری کردار ادا کیا۔ مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح سے پہلے کی 'ایل پی جی گرامین وترن یوجنا' کو 'اجولا' نام دیا گیا۔ اسی طرح دیگر کئی پرانی اسکیموں کو نیا نام دینے میں گزشتہ سال میں بڑی کامیابی حاصل کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: BJP On Opposition Unity متحدہ اپوزیشن کے انتخابی چیلنج سے بی جے پی خوفزدہ نہیں، بی جے پی

انہوں نے حکومت سے پہلے سوال مہنگائی کے سلسلے میں کیا اور کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری آسمان کیوں چھو رہی ہے۔ امیر مزید امیر اور غریب مزید غریب کیوں ہورہے ہیں۔ عوامی جائیداد کو کیوں فروخت کیا جا رہا ہے اور ملک میں اقتصادی مسائل مسلسل کیوں اضافہ ہو رہی ہے؟ زراعت کے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ایسا کیوں ہے کہ کالے زرعی قوانین کو رد کرتے وقت کسانوں کو تنظیموں کے ساتھ سمجھوتے کو ابھی تک لاگو نہیں کیا گیا۔ سہارا قیمت(ایم ایس پی ) کی گارنٹی کیو نہیں دی گئی۔ گزشتہ نو سالوں میں بھی کسانوں کی آمدنی دوگنی کیوں نہیں ہوئی؟“

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.