گورو بلبھ کی مودی حکومت پر نکتہ چینی - گورو بلبھ
کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما نے کہا کہ 'مودی حکومت، ہمیشہ سچ چھپانے کی کوشش کرتی ہے اور اس مرتبہ معاشی اعدادوشمار سے جڑے ثبوت چھپانے کے ساتھ ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت دورے کے دوران راستے میں پڑنے والی غریبوں کی جھونپڑی چھپانے کے لئے دیوار بنا رہی ہے۔'
گورو بلبھ کی مودی حکومت پر نکتہ چینی
کانگریس پارٹی کے ترجمان گورو ولبھ نےمنگل کو یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ 'بی جے پی حکومت سچائی کو کبھی قبول نہیں کرتی ہے اور وہ سب کچھ چھپانا چاہتی ہے۔'
حکومت برابر غلط اعدادوشمار دے کر سچائی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتی ہے لیکن سچائی زمین پر ہوتی ہے جسے پوشیدہ نہیں رکھا جاسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ایسا لگتا ہے کہ حکومت میں بیٹھے لوگوں کے لئے آنکھ مچولی پسندیدہ کھیل بن گیا ہے۔ یہ کھیل ان دنوں سرخیوں میں ہے کیونکہ ملک میں 40 برس میں سب سے کم کھپت دیکھنے کو مل رہی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ملک میں بے روزگاری کے اعدادوشمار چھپائے گئے، لوگوں کی آمدنی میں 9 برسوں میں سب سے کم اضافہ ہوا اور یہ اعدادوشمار بھی پوشیدہ رکھے جارہے ہیں۔'
انہوں نے الزام لگایا ہے کہ 'ملک کے شہریوں کی 40 برسوں میں پہلی مرتبہ کھپت میں کمی آئی ہے اور اگر کھپت میں کمی ہے تو اس کا براہ راست مطلب ہے کہ ملک میں غربت میں اضافہ ہوا ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'ایسا لگتا ہے کہ حکومت میں بیٹھے لوگوں کے لئے آنکھ مچولی پسندیدہ کھیل بن گیا ہے۔ یہ کھیل ان دنوں سرخیوں میں ہے کیونکہ ملک میں 40 برس میں سب سے کم کھپت دیکھنے کو مل رہی ہے۔'
انہوں نے الزام لگایا ہے کہ 'ملک کے شہریوں کی 40 برسوں میں پہلی مرتبہ کھپت میں کمی آئی ہے اور اگر کھپت میں کمی ہے تو اس کا براہ راست مطلب ہے کہ ملک میں غربت میں اضافہ ہوا ہے۔'
Last Updated : Mar 1, 2020, 6:08 PM IST