ETV Bharat / state

Manipur Violence مودی تمام آئینی ذمہ داری بھول کر منی پور کی صورتحال پر کچھ بھی بولنے کو تیار نہیں ہیں: کھڑگے

منی پور میں بڑے پیمانے پر ذات پات پر مبنی تشدد کو 78 دن ہوچکے ہیں، اس دوران منی پور میں درجنوں افراد ہلاکت کا شکار ہوئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ Manipur Violence

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jul 20, 2023, 11:38 AM IST

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ منی پور جل رہا ہے، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی اپنی تمام آئینی ذمہ داری بھول کر منی پور کی صورتحال پر کچھ بھی بولنے کو تیار نہیں ہیں۔ کھڑگے نے کہا کہ اگر انسانیت اور حساسیت مری نہیں ہے تو وزیر اعظم کو منی پور سے متعلق حقیقی صورتحال کو سمجھنا چاہئے اور ملک کو وہاں کی اصل صورتحال بتانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ منی پور میں انسانیت دم توڑ چکی ہے۔ مرکز کی مودی حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے منی پور کے نازک سماجی تانے بانے کو تباہ کرکے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کو ایک ہجوم میں بدل دیا ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "نریندر مودی جی، ہندوستان آپ کی خاموشی کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔ اگر آپ کی حکومت میں کوئی جوابدہی یا شرم باقی ہے تو آپ کو پارلیمنٹ میں منی پور کے بارے میں بات کرنی چاہیے اور ملک کو بتانا چاہیے کہ مرکز اور ریاست دونوں میں آپ کی دوہری نااہلی کا الزام دوسروں پر لگائے بغیر کیا ہوا ہے، آپ اپنی آئینی ذمہ داری سے دستبردار ہو گئے ہیں لیکن کانگریس بحران کی اس گھڑی میں منی پور کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔"

مزید پڑھیں: منی پور میں خواتین کو برہنہ کرکے سڑکوں پر دوڑایا گیا، ایک بار پھر حالات خراب

اس سے قبل کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جےرام رمیش نے کہا کہ "منی پور میں بڑے پیمانے پر ذات پات پر مبنی تشدد کو 78 دن ہوچکے ہیں۔ تشدد سے متاثرہ منی پور کی دو خواتین کو سڑک پر برہنہ کرنے کا شرمناک ویڈیو سامنے آیا ہے جو کہ 77 دن پہلے پیش آیا تھا۔ نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے 63 دن گزرنے کے بعد بھی مجرموں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔ انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے ملک کی باقی ریاستوں کے لوگوں کو ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ منی پور میں اتنا شرمناک اور خوفناک واقعہ پیش آیا ہے لیکن یہ قطعی طور پر ناقابل معافی ہے کہ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر نے منی پور کے وزیر اعلیٰ سے بات کرنے یا اس معاملے پر کوئی بیان دینے کے لیے 76 دن تک انتظار کیا۔"

انہوں نے سوال کیا کہ " کیا مرکزی حکومت، وزیر داخلہ یا وزیر اعظم کو اس کا علم نہیں تھا۔ مودی سرکار ' آل از ویل ' کا ڈرامہ کب بند کرے گی؟ منی پور کے وزیر اعلیٰ کو کب ہٹایا جائے گا؟ایسے اور کتنے واقعات کو دبایا گیا، مانسون سیشن آج سے شروع ہوگا، ہندوسان جواب مانگے گا۔ خاموشی توڑیئے وزیراعظم جی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.