ETV Bharat / state

کانگریس نے وزیراعظم کو آئین کی نقل بھیجی

کانگریس پارٹی نے 71ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کو ملک کے آئین کی نقل بھیجی اور درخواست کی ہے کہ 'جب انھیں ملک میں پھوٹ ڈالنے کے کام سے فرصت ملے تو وہ آئین کا مطالعہ کریں'۔

کانگریس نے وزیراعظم کو آئین کی نقل ارسال کی
کانگریس نے وزیراعظم کو آئین کی نقل ارسال کی
author img

By

Published : Jan 26, 2020, 8:40 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 1:46 AM IST

پارٹی نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر ٹوئیٹ کیا،’’ وزیراعظم جی ، آئین کی نقل آپ کو بھیجی ہے اورجلد ہی یہ آپ کو مل جائیگی ۔برائے مہربانی اسے پڑھیں، نیک خواہشات کے ساتھ، کانگریس ۔‘‘

پارٹی نے کہا کہ ’’ آئین ہر فرد کی زندگی کے تحفظ اور اسکی ذاتی آزادی کو یقینی بناتا ہے، یہ آئین ہی ہے جو انصاف کے عمل کی اہمیت کو طے کرتا ہے۔ ملک وہی عظیم ہوتا ہے جہاں ہم آہنگی پر مبنی اورتعصب سے پاک سماج کی تعمیر ہو اور ہمارا آئین اسے یقینی بناتاہے ۔‘‘

کانگریس نے کہا کہ’’ ہمارا آئین کسی چیز کو مسلط کرنے کے نظریہ کی حمایت نہیں کرتا، ملک کے شہریوں کو اپنی مرضی سے مذہب کو ماننے کا حق دیتا ہے، حقیقی محب وطن وہی ہے جو حقوق کے ساتھ فرائض کی سچائی کو بھی تسلیم کرے اور ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے عہدبند رہے ۔ ‘‘

اس سے پہلے پارٹی صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی، سابق وزیرا عظم منموہن سنگھ اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سمیت کئی سینئر رہنماؤں نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں آئین کی تمہید کو پڑھا۔

Intro:Body:

NationalPosted at: Jan 26 2020 6:39PM

کانگریس نے مودی کوبھیجی آئین کی نقل

نئی دہلی ،26جنوری (یواین آئی)کانگریس نے 71ویں یوم جموریہ کے موقع پر اتوار کو وزیراعظم نریندرمودی کو ملک کے آئین کی نقل بھیجی اور درخواست کی کہ جب انھیں ملک میں پھوٹ ڈالنے کے کام سے فرصت ملے تو وہ آئین کا مطالعہ کریں ۔

پارٹی نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر ٹوئیٹ کیا،’’ وزیراعظم جی ، آئین کی نقل آپ کو بھیجی ہے اورجلد ہی یہ آپ کو مل جائیگی ۔برائے مہربانی اسے پڑھیں ۔نیک خواہشات کے ساتھ ،کانگریس ۔‘‘

پارٹی نے کہا،’’ آئین ہرفرد کی زندگی کے تحفظ اور اسکی ذاتی آزادی کو یقینی بناتاہے ۔یہ آئین ہی ہے جو انصاف کے عمل کی اہمیت کوطے کرتاہے ۔ملک وہی عظیم ہوتاہے ،جہاں ہم آہنگی پر مبنی اورتعصب سے پاک سماج کی تعمیر ہو۔ہمارا آئین اسے یقینی بناتاہے ۔ ‘‘

کانگریس نے کہا،’’ ہمارا آئین کسی چیزکو مسلط کرنے کے نظریہ کی حمایت نہیں کرتا۔ملک کے شہریوں کو اپنی مرضی سے مذہب کو ماننے کا حق ہے اور انھیں مجبورنہیں کیاجاسکتاہے ۔سچا محب وطن وہی ہے ،جو حقوق کے ساتھ فرائض کی سچائی کو بھی تسلیم کرے اور ملک یکجہتی اور سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے عہدبند رہے ۔ ‘‘

پارٹی نے کہا ’’ خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہمارے آئین کے معمار وں کی ترجیحات میں تھا۔جسے آگے بھی خواتین ریزرویشن جیسے فیصلوں کے ذریعہ جاری رکھاگیا۔‘‘

اس سے پہلے پارٹی صدر سونیا گاندھی ،سابق صدر راہل گاندھی ،سابق وزیرا عظم منموہن سنگھ ،کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سمیت کئی سینئر رہنماؤں نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں آئین کی تمہید کو پڑھا۔

یواین آئی۔ایف اے

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 1:46 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.