ETV Bharat / state

BJP Attacks on Congress: صدر کی توہین پر ملک سے معافی مانگے کانگریس، ایرانی - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

ادھیر رنجن چودھری کی طرف سے صدر جمہوریہ کے لیے کیے گئے ریمارکس کو نامناسب قرار دیتے ہوئے بی جے پی نے کانگریس پر تنقید کی ہے۔ سمرتی ایرانی نے کہا کہ صدر کی توہین پر کانگریس کو ملک سے معافی مانگنا چاہیے۔ BJP About Adhir Ranjan Chowdhury

smriti irani
smriti irani
author img

By

Published : Jul 28, 2022, 2:21 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے جمعرات کو لوک سبھا میں کانگریس کو قبائلی مخالف قرار دیتے ہوئے کیا کہ صدر دروپدی مرمو کی توہین کرنے پر پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کو ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔ ایوان کی کارروائی جیسے ہی شروع ہوئی ایرانی نے کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری کی طرف سے صدر جمہوریہ کے لیے کیے گئے ریمارکس کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کانگریس کو قبائل اور خواتین مخالف قرار دیا۔ انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ کانگریس لیڈر نے جس طرح کا تبصرہ صدر کے لیے کیا ہے اس کے لیے سونیا گاندھی کو ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔ Congress must apologize to the country for insulting the President Irani

انہوں نے کہا کہ جب سے دروپدی مرمو کا نام صدارتی امیدوار کے طور پر اعلان کیا گیا، تب سے ہی وہ کانگریس پارٹی کی نفرت اور تضحیک کا شکار ہوئیں۔ کانگریس آج بھی اس بات کوقبول نہیں کرپارہی ہے کہ ایک قبائلی خاتون اس ملک کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے پر فائز ہورہی ہے۔ ایرانی نے کہا، "سونیا گاندھی، آپ نے دروپدی مرمو کی توہین کی منظوری دی۔"

مرکزی وزیر کی جانب سے سونیا گاندھی سے معافی مانگنے کے مطالبے پرحکمراں جماعت کے تمام ارکان نے کھڑے ہو کر معافی کا مطالبہ کرنے لگے۔ ایوان میں ہنگامہ بڑھنے پر لوک سبھا اسپیکر نے کارروائی 12 بجے تک ملتوی کر دی۔ BJP About Adhir Ranjan Chowdhury

یہ بھی پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.