احتجاجی مظاہرے میں کانگریس کے دونوں ایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے اراکین پارلیمنٹ شامل ہوئے ۔یہ اراکین پارلیمنٹ اپنے ہاتھوں میں الیکٹورل بانڈ کے متعلق تحریر نعروں والی تختیاں لئے ہوئے تھے ۔ کانگریس رہنماؤں نے نعرے بازی کی اور انتخابی بانڈ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی كاے وضاحت کرنی چاہیے ۔
کانگریس کا الزام ہے کہ انتخابی بانڈ کے ذریعے رشوت دی جا رہی ہے ۔ صرف حکمراں پارٹی کو ہی انتخابی چندہ مل رہا ہے ۔ احتجاج مظاہرے میں راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد، کانگریس کے رہنمس آنند شرما اور لوک سبھا میں کانگریس پارٹی کے لیڈرادھیر رنجن چودھری شامل ہوئے ۔