ETV Bharat / state

پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

ہندوستان کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی آج 134 ویں یوم پیدائش ہے جس پر انہیں مختلف رہنماؤں کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ Pandit Jawaharlal Nehru's 134th birth anniversary

tributes to Nehru on his birth anniversary

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 14, 2023, 12:54 PM IST

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے آج ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ کانگریس صدر کھڑگے نے پنڈت جواہر لال نہرو کے واقعہ’’شہریت، ملک کی خدمت میں ہوتی ہے۔‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہندوستان کو صفر سے عروج پر پہنچانے والے، جدید ہندوستان کے معمار، جمہوریت کے نڈر محافظ اور ہمارے لئے تحریک کا سرچشمہ پنڈت جواہر لال نہرو جی کے یوم پیدائش پر عاجزانہ خراج عقیدت‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’پنڈت نہرو کے ترقی پسند خیالات نے تمام چیلنجوں کے باوجود ہندوستان کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھایا اور ملک کے لوگوں کو ہر لمحہ بغیر کسی تفریق کے، ملک کو سب سے پہلے رکھنے کی ترغیب دی۔‘‘ اس کے ساتھ ہی مسٹر کھڑگے نے پنڈت نہرو پر بنائی گئی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں وہ خوف کو انسانیت کا سب سے بڑا دشمن بتا رہے ہیں۔ قبل ازیں مسٹر کھڑگے نے یہاں پنڈت نہرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی سمادھی شانتی ون کا بھی دورہ کیا۔

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ ’’پنڈت جواہر لال نہرو ایک وژن ہیں – آزادی، ترقی، انصاف کا۔ مادر ہندوستان کو آج اپنے ’ہند کے جواہر‘ کی ان اقدار کی ضرورت ہے، ایک نظریے کی طرح، ہر دل میں۔‘‘

  • पंडित जवाहर लाल नेहरू एक सोच हैं - स्वतंत्रता की, प्रगति की, न्याय की।

    भारत माता को आज अपने 'हिंद के जवाहर' के इन्हीं मूल्यों की ज़रूरत है, एक विचारधारा की तरह, हर दिल में। pic.twitter.com/0XiCBxDeiO

    — Rahul Gandhi (@RahulGandhi) November 14, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ہندوستان کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کی 134 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "ہمارے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو جی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔"

  • Tributes to our first Prime Minister Jawaharlal Nehru Ji on his birth anniversary.

    — Narendra Modi (@narendramodi) November 14, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں: پنڈت نہرو کے یوم پیدائش پر یوم اطفال

واضح رہے کہ ہندوستان کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش کو یوم اطفال یا 'بال دیوس' کے طور پر منایا جاتا ہے۔ نہرو 14 نومبر 1889 کو اتر پردیش کے پریاگ راج (اس وقت کے الہ آباد) میں پیدا ہوئے تھے۔ انہیں چاچا نہرو کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.