ETV Bharat / state

پی چدمبرم جیل سے رہا - کانگریس

آئی این ایکس میڈیا کیس میں پچھلے 106 روز سے تہاڑ جیل مین قید پی چدمبرم کو سپریم کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔

پی چدمبرم جیل سے رہا
پی چدمبرم جیل سے رہا
author img

By

Published : Dec 4, 2019, 8:51 PM IST

Updated : Dec 4, 2019, 11:52 PM IST

کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر مالیات پی چدمبرم کی آئی این ایکس میڈیا کیس میں ضمانت کی عرضی منظور کر لی ہے۔
پی چدمبرم 106 دن تہاڑ جیل میں گزارنے کے بعد رہا ہوئے۔

پی چدمبرم آئی این ایکس میڈیا معاملے میں گرفتار کیے گئے تھے اور سپریم کورٹ نے انھیں مشروط ضمانت دی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

چدمبرم 106 دنوں کے بعد جیل سے رہا ہوئے ہیں، ان کے بیٹے کارتی چدمبرم انھیں لینے تہاڑ جیل پہنچے تھے۔

چدمبرم کو گزشتہ 21 اگست کو مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) نے آئی این ایکس میڈیا معاملے میں گرفتار کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے انہیں مشروط ضمانت دی ہے اور وہ بلا اجازت ملک سے باہر نہیں جا سکتے اسی کےساتھ سپریم کورٹ نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر انھیں سی بی آئی کے سامنے پیش ہونا ہوگا اور وہ میڈیا کو کوئی انٹرویو نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ پی چدمبرم راجیہ سبھا کے رکن ہیں اور وہ جمعرات کو پارلیمنٹ کی کاروائی میں شرکت کر سکتے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 4, 2019, 11:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.