سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم Congress Leader P. Chidambaram نے کہا ہے کہ 'مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا یہ دعویٰ ہے کہ بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت میں کوئی بدعنوانی نہیں ہے، جو بے بنیاد ہے اور انہیں سمجھنا چاہئے کہ ان کے دور حکومت میں ہر اسکیم بدعنوانی میں اضافہ کرنے والی ہے'۔
چدمبرم نے بتایا کہ چاہے وہ نوٹ بندی کی اسکیم ہو یا مودی حکومت کے دور میں انتخابی بانڈ اسکیم، سب بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں۔ ان اسکیموں کے ذریعے بدعنوانوں کو کالے دھن کو سفید میں تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ’’وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ P.Chidambaram Reply to Amit Shah On Corruption گزشتہ سات برسوں میں حکومت پر بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں لگا۔ نوٹ بندی کچھ لوگوں کو قانونی طور پر کالے دھن کو سفید دھن میں تبدیل کرنے کی اجازت دینے کی اسکیم تھی۔ الیکٹورل بانڈز نے رشوت ستانی کو قانونی تحفظ فراہم کیا اور 95 فیصد فنڈز کارپوریٹس نے بی جے پی کو عطیہ کیے۔ فرانس میں رافیل سودے میں بدعنوانی کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: Amit Shah on Seven Years of Modi Govt: نریندر مودی نے پچھلے سات سالوں میں بدعنوانی سے پاک حکومت دی
یواین آئی۔