ETV Bharat / state

ریلوے اور مسافروں دونوں کی حفاظت خطرے میں ہے: عمران پرتاپ گڑھی

کانگریس کے رہنما عمران پرتاب گڑھی نے گذشتہ روز راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران کہا کہ ریلوے اور ریل مسافر دونوں کی حفاظت خطرہ میں ہے۔ بالاسور اوڈیشہ ٹرین فائرنگ واقعے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریل میں لوگوں کی حفاظت پر مامور جوان ہی لوگوں کا نام پوچھ کر ان پر فائرنگ کرتا ہے۔ Imran Pratapgarhi on railways and railway passengers's safety

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 7:02 AM IST

Updated : Dec 7, 2023, 9:24 AM IST

Congress leader Imran Pratapgarhi
Congress leader Imran Pratapgarhi

نئی دہلی: کانگریس کے رہنما عمران پرتاپ گڑھی نے بدھ کو راجیہ سبھا میں انڈین ریلوے اور ریلوے مسافروں کی حفاظت کو لے کر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ریلوے اور ریلوے مسافروں دونوں کی حفاظت خطرے میں ہے۔ ایوان میں وقفہ صفر کے دوران اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے عمران پرتاب گڑھی نے بالاسور اوڈیشہ ٹرین حادثے کا ذکر کرتے ہوئے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے اہل خانہ کے آنسو ابھی سوکھے نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ٹرین حادثات کی ذمہ داری ریلوے وزیر لیا کرتے تھے اور حادثات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ضمیر کی آواز پر استعفی دیا کرتے تھے۔ لیکن شاید اب ضمیر کی آواز ہی نہیں ہوتی اور نہ ہی ریلوے وزیر ذمہ دای قبول کرتے ہیں۔ عمران پرتاب گڑھی نے مزید کہا کہ ریلویز میں لوگوں کی حفاظت شدید خطرہ میں ہیں۔ آر پی ایف کا جوان چیتن سنگھ ریل میں پوچھ پوچھ کر لوگوں پر فائرنگ کرتا ہے اور متعلقہ وزیر اس ضمن میں ایک لفظ کہنا بھی گوارا نہیں کرتے۔ ریلوے خدمات تقریباً ختم ہو چکی ہیں اور اب یہ ایک غیر محفوظ، سہولت سے محروم سروس بن گئی ہے۔

مزید پڑھیں: مسلمانوں پر زیادتی اور تشدد کا جواب پارلیمانی انتخابات میں عوام دے گی

عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ مسافروں سے طرح طرح کی فیسیں وصول کی جارہی ہیں جبکہ سہولت کے نام پر کچھ نہیں دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹرین میں ٹکٹ بک کروانے پر زیادہ تر ویٹنگ ٹکٹ مل جاتا ہے جبکہ مسافروں کو ڈائنامک کرایہ کے نام پر لوٹا جا رہا ہے۔ ممبئی اور پٹنہ کے درمیان چلنے والی سہولت ایکسپریس کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نومبر کے دوسرے ہفتے میں اس ٹرین میں ممبئی سے پٹنہ تک سیکنڈ کلاس اے سی کا کرایہ 9395 روپے تھا جبکہ اصل کرایہ 2950 روپے تھا اور ڈائنامک پرائسنگ کے نام پر 5900 روپے کی وصولی ہوئی ہے۔ اب ریلوے اس طرح کی لوٹ مار کر رہا ہے اور سہولیات کے نام پر کچھ نہیں دیا جا رہا ہے۔ لوگوں کو بلٹ ٹرین کا انتظار کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے اور مسافر ٹرینوں کو روکا جا رہا ہے۔

یو این آئی مشمولات

Last Updated : Dec 7, 2023, 9:24 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.