ETV Bharat / state

ابھیشیک منو سنگھوی کورونا وائرس سے متاثر

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور پارٹی ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا جس کے بعد ان کے ارکان خاندان اور عملے کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

Congress leader Abhishek Singhvi tests +ve for COVID-19
ابھشیک منو سنگھوی کورونا وائرس کے شکار
author img

By

Published : Jun 26, 2020, 10:04 PM IST

آج کانگریس کے رہنما ابھیشیک منو سنگھوی کورونا جانچ رپورٹ مثبت آنے کے بعد کورنٹائن میں چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق کانگریس ترجمان میں کورونا کی کچھ علامات ظاہر ہوئی ہیں جبکہ ان کی اہلیہ بھی کورونا متاثر پائی گئی۔ حکومتی ہدایات کے مطابق انہوں نے خود کو گھر میں الگ تھلگ کر لیا ہے اور گھر پر ہی علاج کیا جارہا ہے۔

ابھیشیک منو سنگھوی کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد ان کے بیٹے اور دیگر افراد خاندان کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔

قبل ازیں کانگریس کے رہنما سنجے جھا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ ممبئی میں صحتیاب ہوگئے۔

اس کے علاوہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گجرات میں کانگریس کے تین سینئر رہنما کورونا سے متاثر پائے گئے۔ فی الحال کانگریس کے راجیہ سبھا امیدوار بھارت سنگھ سولنکی بھی کورونا سے متاثر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.