ETV Bharat / state

'گپکار الائنس سے کانگریس کا کوئی تعلق نہیں' - گمراہی پھیلانے کا الزام

کانگریس کے جنرل سکریٹری اور پارٹی کی میڈیا سیل کے انچارج رندیپ سنگھ سورجے والا نے وزیر داخلہ امت شاہ پر شرارتی بیان پوسٹ کرکے گمراہی پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے واضح کیا کہ کانگریس پارٹی کا کشمیری پارٹیوں کے اس گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Congress has nothing to do with the gupkar Alliance
سورجے والا
author img

By

Published : Nov 17, 2020, 10:09 PM IST

رندیپ سورجے والا نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ "کانگریس پارٹی 'گپکار الائنس' یا 'پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن' (پی اے جی ڈی) کا حصہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ راجیو گاندھی، سردار بینت سنگھ، نند کمار پٹیل، ودیاچرن شکلا، مہیندر کرماو اور سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی سمیت ہزاروں کانگریسی لوگوں نے ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ کانگریس نے جموں وکشمیر سمیت ملک کے اندرونی معاملات میں غیر ملکی مداخلت کو کبھی قبول نہیں کیا اور نہ قبول کرے گی۔

واضح رہے کہ مسٹر سورجے والا کا بیان مسٹر امیت شاہ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں وزیر داخلہ نے کانگریس پر یہ کہتے ہوئے تنقید کی تھی کہ "گپکار گینگ عالمی سطح پر پھیل رہا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر میں غیر ملکی مداخلت کرے۔ گپکار گینگ نے ہندوستانی ترنگا کی بھی توہین کی ہے۔کیا سونیا جی اور راہل گاندھی گپتا کار گینگ کی اس طرح کی حرکتوں کی حمایت کرتے ہیں۔ انہیں ہندوستان کے عوام کے سامنے اپنا موقف واضح کرنا چاہئے۔ کانگریس اور گپکار گینگ جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور بدامنی کے دور میں واپس لے جانا چاہتے ہیں"۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.