ETV Bharat / state

Congress Councilor Joins BJP: کانگریسی کونسلر اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل

author img

By

Published : Dec 12, 2021, 4:18 PM IST

دہلی کانگریس کی میونسپل کونسلر امرلتا سانگوان Congress Councilor Sangwan Joins BJP و دیگر کانگریسی کارکنان نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

کانگریسی کونسلر اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل

دہلی کانگریس کی میونسپل کونسلر امرلتا سانگوان سمیت پارٹی کے دیگر عہدیدار اور سینکڑوں کارکنان نے آج دہلی پردیش بی جے پی دفتر Delhi Pradesh BJP Office میں پہنچ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے جبکہ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

سال2017 میں کانگریس کے ٹکٹ پر تیمار پور سے میونسپل الیکشن جیتنے والی کونسلر، کراول نگر کی مہیلا کانگریس صدر اور 2020 میں ایم ایل اے بننے کے لیے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والی امر لتا سنگوان کے کام جس پر بی جے پی کے ضلع صدر، کونسلر اور دیگر تمام لیڈروں نے اعتراض کیا تھا اور ان پر سنگین الزامات لگائے تھے، اب وہی بی جے پی ان کی تعریف کر رہی ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر آدیش گپتا کا کہنا ہے کہ انہیں سنگوان کے کام پر بھروسہ ہے۔ امرلتا سانگوان نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کے کام پر بھروسہ ہے اور وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کام سے متاثر ہو کر پارٹی میں شامل ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی واحد پارٹی ہے جہاں رہ کر وہ علاقے کے لوگوں کی خدمت کر سکیں گے۔ ان کے علاقے کے لوگ بھی یہی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے سینکڑوں کارکن آج ان کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں اور سب کا مقصد خدمت کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین باغ کارکن شہزاد علی بی جے پی میں شامل

دوسری جانب بی جے پی کے صدر آدیش گپتا نے کہا کہ وہ امرلتا سنگوان کو صرف ان کے کام کی وجہ سے جانتے ہیں۔ اس سوال پر کہا کہ آخر بی جے پی لیڈران کونسلر پر سنگین الزامات کیوں لگا رہےتھے۔ آدیش گپتا نے کچھ نہیں کہا اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ کونسلر اپنے علاقے کے لوگوں کے مفاد میں کام کریں گے اور ان کے آنے سے کونسلر کو تقویت ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.