ETV Bharat / state

Congress congratulated ISRO scientists کانگریس نے اسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی - کانگریس نے چاند کے جنوبی قطب پر

کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے چاند کی سطح پر چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ کے بعد جاری ایک بیان میں کہا، ’’اسرو کی آج کی حصولیابی واقعی شاندار، بے مثال ہے۔

کانگریس نے اسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 8:13 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے چاند کے جنوبی قطب پر چندریان -3 کی کامیاب لینڈنگ کے لئے ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ان کی یہ حصولیابی بے مثال ہے۔ کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے چاند کی سطح پر چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ کے بعد جاری ایک بیان میں کہا، ’’اسرو کی آج کی حصولیابی واقعی شاندار، بے مثال ہے۔

فروری 1962 میں ہومی بھابھا اور وکرم سارا بھائی کی دور اندیشی کی وجہ سے انڈین نیشنل کمیٹی آن اسپیس ریسرچ یعنی انکاسپر کا قیام عمل میں آیا، اس میں جو پہلے شخص شامل تھے، پہلے چارپانچ افراد جو شامل تھے ان میں سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام تھے۔

انہوں نے کہا، "اس کے بعد 1969 میں اگست کے مہینے میں، وکرم سارا بھائی، جنہوں نے ہمیشہ خلائی سائنس اور خلائی تحقیق کو ترقی کے نقطہ نظر سے دیکھا، نے اسرو کی بنیاد رکھی۔ 1972 اور 1984 کے درمیان ستیش دھون آئے اور انہوں نے بے مثال قیادت کا مظاہرہ کیا۔ سائنسی، تکنیکی اور انتظامی نقطہ نظر سے ان کی شراکت بالکل بے مثال ہے۔ ان کے ساتھ برہما پرکاش جی تھے۔ برہما پرکاش واحد ایسے شخص رہے ہیں جنہوں نے ہمارے جوہری توانائی کے پروگرام اور خلائی تحقیق کے پروگرام میں بھی تبدیلی کا حصہ ڈالا ہے۔ ستیش دھون کے بعد یو آر راؤ سے شروعات ہوئی اور کئی چیئرمین آئے۔ ان سب نے اپنا خصوصی تعاون اسرو اور ہمارے خلائی پروگراموں میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے تاریخ رقم کردی، چندریان تھری کی چاند پر کامیاب سافٹ لینڈنگ

رمیش نے کہا، "آج ہم جو کامیابی دیکھ رہے ہیں وہ ایک اجتماعی عزم، ایک اجتماعی کام کا نتیجہ ہے اور جو کہتے ہیں، ایک کلیکٹو ٹیم ایفرٹ کا نتیجہ ہے۔ یہ سسٹم کا نتیجہ ہے۔ ایک شخص کا نہیں ہے۔ جہاں لوگ ایک ٹیم ورک کے ساتھ، ایک اجتماعی ذہنیت کے ساتھ کام کرتے ہیں اورگزشتہ چند برسوں میں اسرو کی جو پارٹنر شپ ہے، جو شراکت داری ہے مختلف تعلیمی ادارے ہیں، نجی شعبے کی چھوٹی چھوٹی کمپنیاں ہیں، جنہیں آج اسٹارٹ اپس کہا جاتا ہے، ان کے ساتھ شراکت کا جو پروگرام اسرو کی جانب سے ہوا ہے — ہم اس کا اثربھی دیکھ رہے ہیں۔ آج ہمارے لیے بہت فخر کا لمحہ ہے اور ہم اسرو کو خراج تحسین کرتے ہیں۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.