ETV Bharat / state

Batla House Mob Lynching: بٹلہ ہاؤس ماب لنچنگ کی مذمت، کانگریس کا اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا مطالبہ - کانگریس کے سابق رکن اسمبلی کا اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا مطالبہ

دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ بٹلہ ہاؤس میں طالب نام کے نوجوان کی ماب لنچنگ Mob Lynching کی چوطرفہ مذمت کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے کانگریس پارٹی وارڈ 102 کے سرگرم رکن انجینئر ہدایت اللہ جینٹل نے کہا کہ مسلم علاقے میں ماب لنچنگ کی واردات حیرت انگیز ہے۔

بٹلہ ہاؤس ماب لنچنگ کی مذمت، کانگریس کا اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا مطالبہ

author img

By

Published : Mar 4, 2022, 7:50 PM IST

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ بٹلہ ہاؤس میں 25 فروری کو 25 سالہ طالب نام کے نوجوان کی ماب لنچنگ Mob Lynching کی چوطرفہ مذمت کی جارہی ہے۔

صدرجمعیت علمائے ہند مشرقی دہلی کے مفتی عیاض احمد قاسمی نے کہا کہ مسلم اکثریتی علاقہ بٹلہ ہاؤس میں دن دہاڑے مسلم نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل انتہائی افسوسناک ہے۔

بٹلہ ہاؤس ماب لنچنگ کی مذمت، کانگریس کا اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا مطالبہ

مفتی عیاض نے کہا کہ علاقے کے سیاسی سماجی لیڈران کو اس طرح کے واقعات پر پینی نظر رکھنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسی واردات رونما نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کے معزز شخصیات متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا رویہ رکھیں اور ان کے گھر جاکر دلاسہ دیں۔

کانگریس پارٹی وارڈ 102 کے سرگرم رکن انجینئر ہدایت اللہ جینٹل نے کہاکہ مسلم علاقہ میں ماب لنچنگ حیرت انگیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ ملزمین کو سخت سے سخت سزا ملے اور متاثرہ کنبہ کو دہلی حکومت ایک کروڑ کا معاوضہ دے۔

وہیں ابوالہدی ڈپلورس کے ڈائریکٹر اور لا اسٹوڈنٹ مستقیم احمد نے بٹلہ ہاوس ماب لنچنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ کس راستے پر جا رہے ہیں، پہلے ہم ملک کے دیگر حصوں میں ماب لنچنگ کی خبریں سنتے تھے لیکن اب تو مسلمان مسلمان کا ہی وہ بھی مسلم علاقے میں ماب لنچنگ کی جا رہی ہے، ایسے لوگوں کو سماج کبھی معاف نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

Mob Lynching in Batla House: بٹلہ ہاؤس ماب لنچگ کے متاثر طالب سے کلیم الحفیظ کی ملاقات

دوسری جانب اوکھلا کے سابق رکن اسمبلی آصف محمد خاں کی قیادت میں کانگریس پارٹی نے قادری مسجد جوگابائی ایکسٹینشن جامعہ نگر میں کینڈل مارچ نکالا، جس میں حکومت دہلی سے مقتول طالب کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے اور ان کی بہن کوسرکاری نوکری کے ساتھ ساتھ فرار قاتلوں کو فوراً گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.