کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے میڈیا کو اخبارات میں شائع خبروں کے حوالے سے بتایا کہ حکومت 25 ہوائی اڈوں کی نجکاری کرنے جارہی ہے۔
انہوں نے الزام لگایاکہ مودی حکومت کے فیصلے بڑے صنعت کاروں اور کمپنیوں کے حق میں ہوتے ہیں اور مسافروں کے مفادات سے سمجھوتہ کیا جاتا ہے اور حکومت نے مہانگر ٹیلی فون لمٹیڈ اور بھارت سنچار لمٹیڈ کے معاملے میں ایسا ہی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کے 25 ہوائی اڈوں کے نجکاری کا فیصلہ کیا۔ کچھ مہینے پہلے حکومت نے پانچ ہوائی اڈے اڈانی گروپ کو سونپنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جن پر اگلے 50 برسوں تک حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہوگا۔