نئی دہلی: سابق وزیر قانون کپل سبل نے یکساں سول کوڈ سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کے ریمارکس پر طنز کرتے ہوئے سوال کیا کہ ان کی تجویز کتنی ممثل ہے، کیا ہندو، قبائلی اور شمال مشرقی سبھی اس کے تحت آئیں گے۔ دراصل وزیر اعظم مودی نے منگل کو بھوپال میں یکساں سول کوڈ کی وکالت کی اور کہا کہ آئین تمام شہریوں کے لیے مساوی حقوق کی بات کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی الزام لگایا کہ اپوزیشن جماعتوں نے یکساں سول کوڈ کے معاملے کو مسلمانوں کو گمراہ کرنے اور اکسانے کے لیے استعمال کیا۔
-
Prime Minister :
— Kapil Sibal (@KapilSibal) June 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Pushes for Uniform Civil Code
Accuses Opposition of instigating Muslims
Questions:
1) Why now after 9 years? 2024?
2) How “uniform” is your proposal :
Covers : Hindus, Tribals, North-East , All ?
3) Every day your Party targets Muslims. Why? Concerned now !
">Prime Minister :
— Kapil Sibal (@KapilSibal) June 28, 2023
Pushes for Uniform Civil Code
Accuses Opposition of instigating Muslims
Questions:
1) Why now after 9 years? 2024?
2) How “uniform” is your proposal :
Covers : Hindus, Tribals, North-East , All ?
3) Every day your Party targets Muslims. Why? Concerned now !Prime Minister :
— Kapil Sibal (@KapilSibal) June 28, 2023
Pushes for Uniform Civil Code
Accuses Opposition of instigating Muslims
Questions:
1) Why now after 9 years? 2024?
2) How “uniform” is your proposal :
Covers : Hindus, Tribals, North-East , All ?
3) Every day your Party targets Muslims. Why? Concerned now !
راجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے بدھ کو ٹویٹ کیا کہ وزیر اعظم نے یکساں سول کوڈ پر اصرار کیا... اپوزیشن پر مسلمانوں کو اکسانے کا الزام لگایا.. پہلا سوال یہ ہے کہ آخر نو سال بعد ایسا کیوں؟ 2024 (انتخابات کے لیے)؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ آپ کی تجویز کتنی مماثل ہے، کیا قبائلی اور شمال مشرقی سبھی اس کے تحت آئیں گے؟ تیسرا سوال، آپ کی پارٹی ہر روز مسلمانوں کو کیوں نشانہ بناتی ہے؟ اب آپ فکرمند کیوں ہورہے ہیں؟
مزید پڑھیں:۔ PM on Uniform Civil Code یکساں سول کوڈ پر مودی کا بیان، دوہرے نظام سے ملک نہیں چل سکتا
اہم بات یہ ہے کہ لاء کمیشن نے 14 جون کو یکساں سول کوڈ پر ایک تازہ مشاورتی عمل شروع کیا تھا اور اسٹیک ہولڈرز بشمول عوام اور تسلیم شدہ مذہبی تنظیموں سے کہا تھا کہ وہ 13 جولائی تک سیاسی طور پر حساس معاملے پر اپنے خیالات کو واضح کریں، جس کے بعد سیاسی جماعتوں کی جانب سے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے یہ ایک بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔ مرکز کی مودی حکومت اسے لاگو کرنے کے حق میں ہے۔ ساتھ ہی اپوزیشن جماعتوں نے اس کی مخالفت کی ہے۔