ETV Bharat / state

موج پور میں سی اے اے کے حامیوں اور مخالفین میں تصادم

شمال مشرقی دہلی کے موج پور علاقہ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے اور اس کی حمایت میں آئے لوگوں کے درمیان پتھر باری ہوئی ہے جس کی وجہ سے پولیس کو آنسو گیس چھوڑ کر حالات قابو کرنے پڑے۔

موج پور میں سی اے اے کے حامی اور مخالف میں متصادم

author img

By

Published : Feb 23, 2020, 11:12 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:36 AM IST

سابق رکن اسمبلی اور بی جے پی کے رہنما کَپل مشرا نے ٹوئٹر کے ذریعہ لوگوں سے موج پور چوک پر پہنچنے کے لیے کہا تھا۔ موج پور میں سی اے اے کی حمایت میں آئے مظاہرین نے نعرے بازی کی اور اس کے بعد پتھر باری شروع ہو گئی۔

سابق رکن اسمبلی اور بی جے پی کے رہنما کَپل مشرا

ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ کچھ دیر کے لیے پتھر باری ہوئی لیکن اب حالات قابو میں ہیں۔ علاقے میں کشیدگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے موج پور اور بابر پور میٹرو اسٹیشن کو کچھ وقت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

موج پور میں سی اے اے کے حامی اور مخالف میں متصادم

وہیں مشرا نے ٹویٹ کرکے دہلی پولیس کو تین دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’جعفرآباد اور چاند باغ کی سڑکیں خالی كرائے۔ اس کے بعد ہمیں مت سمجھا ئیے گا۔ ہم آپ کی بھی نہیں سنیں گے، صرف تین دن‘۔

انہوں نے ایک مزید ٹویٹ میں کہا کہ دہلی میں دوسرا شاہین باغ نہیں بننے دیں گے۔ اس کے ساتھ ہی مشرا نے پولیس کے سامنے بھی سڑکوں کو خالی کرنے کا الٹی میٹم دیا اور کہا کہ ان کے حامیوں کی جانب سے پتھراؤ نہیں کیا گیا ہے۔

خواتین کا سی اے اے کے خلاف احتجاج
خواتین کا سی اے اے کے خلاف احتجاج

سی اے اے کے خلاف احتجاج کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جعفر آباد، سیلم پور، چاند باغ، موج پور اور اس کے ارد گرد اضافی سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:36 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.