ETV Bharat / state

Conference on Transgender Health Care جامعہ ہمدرد میں ٹرانس جینڈر ہیلتھ کیئر پر کانفرنس

جامعہ ہمدرد میں ٹرانس جینڈر ہیلتھ کیئر پر منعقدہ تیسری بین الاقوامی کانفرنس میں  ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے تقریباً 250 اراکین، پروفیشنل نرسز، اسٹوڈنٹ نرسز، اور این جی اوز کے اراکین، طبی پیشہ ور افراد، ہیلتھ مینجمنٹ پروفیشنلز اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی۔ Transgender Health Care at Jamia Hamdard Delhi

جامعہ ہمدرد میں ٹرانس جینڈر ہیلتھ کیئر پر کانفرنس

author img

By

Published : Nov 1, 2022, 6:25 PM IST

نئی دہلی: رفیدہ کالج آف نرسنگ، جامعہ ہمدرد نے ایسوسی ایشن فار ٹرانس جینڈر ہیلتھ ان انڈیا (اے ٹی آئی آئی) کے تعاون سے جامعہ ہمدرد میں ’’برصغیر پاک و ہند میں ٹرانس جینڈر ہیلتھ کیئر کی فراہمی کے لیے بنیاد سازی‘‘ کے موضوع پر تیسری بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد گزشتہ روز کیا تھا۔ جامعہ ہمدرد کی جانب سے اس حوالہ سے ریلیز کیے گئے بیان کے مطابق ’’کانفرنس کا مقصد سستی، قابل رسائی اور معیاری ٹرانسجینڈر ہیلتھ کیئر کی فراہمی کے لیے وکالت کرنا تھا۔‘‘ Conference on Transgender Health Care at Jamia Hamdard Delhi

کانفرنس میں خطبہ استقبالیہ پروفیسر وینا شرما، پرنسپل، رفیدہ کالج آف نرسنگ، جامعہ ہمدرد نے پیش کیا۔ ڈاکٹر سنجے کالرا، صدر، انڈین پروفیشنل ایسوسی ایشن فار ٹرانس جینڈر ہیلتھ (آئی پی اے ٹی ایچ) نے کانفرنس کا دائرہ کار پیش کیا۔ ایئر سی ایم ڈی (ڈاکٹر) سنجے شرما (ریٹائرڈ)، سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر، اے ٹی آئی نے اے ٹی آئی کے وژن کی وضاحت کی۔ ڈاکٹر لن فریزر، ڈائریکٹر اور بانی- ورلڈ پروفیشنل ایسوسی ایشن فار ٹرانس جینڈر ہیلتھ (WPATH) نے جنسی معالج کے طور پر ٹرانس جینڈر کی تاریخ اور ورثے کے 50 سال کے عکاسی پر روشنی ڈالی۔Jamia Hamdard Transgender Health Care Conference

آلوک سکسینہ، ایڈیشنل سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل، نیشنل ایڈز کنٹرول آرگنائزیشن اس پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے ٹرانس جینڈر آبادی کے لیے صحت کی دیکھ بھال میں اصلاحات اور پالیسیاں وضع کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشار عالم، وائس چانسلر، جامعہ ہمدرد نے صدارتی خطبہ دیا اور یقین دلایا کہ جامعہ ہمدرد معاشرے کی بہتری کے لیے کام کرنے والی تمام سرگرمیوں میں اپنا اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔ International Conference on Transgender Health Care

کانفرنس میں دنیا بھر کے مقررین شامل تھے جن میں امریکہ، آسٹریلیا، پاکستان، وغیرہ کے ماہرین نے ٹرانس جینڈر ہیلتھ کیئر کے حوالے سے اپنے پیشہ ورانہ تجربات کو سائنسی پیپر پریزنٹیشنز، کیس ڈسکشنز، مونو ایکٹنگ وغیرہ کے ذریعے پیش کیا۔ ٹرانس جینڈر ہیلتھ کیئر سے متعلق سماجی اور قانونی مسائل، اس کے علاوہ، ڈاکٹروں اور سرجنوں کے سیشن تھے جو صنفی تصدیق کی سرجری کو انجام دیتے تھے جن میں تعمیر نو اور کاسمیٹک سرجری شامل تھیں۔

مزید پڑھیں: Jamia Humdard University جامعہ ہمدرد یونیورسٹی میں روزگار میلے کا انعقاد

دماغی صحت کے پیشہ ور افراد بشمول سائیکاٹرسٹ اور سائیکالوجسٹ، اینڈو کرائنولوجسٹ، پیڈیاٹریشن، گائناکالوجسٹ، وائس تھراپسٹ، سماجی سائنسدان اور سماجی کارکنان، سیلف سپورٹ گروپس کے ممبران اور پیرنٹ سپورٹ گروپس۔ دماغی صحت کی دیکھ بھال، قانونی مسائل، انٹرپرینیورشپ وغیرہ پر انٹرایکٹو سیشنز ہوئے۔ مزید برآں، ٹرانس جینڈر آبادی سے متعلق مختلف موضوعات پر ورکشاپس اور اسکالر پر یزنٹیشنز کا انعقاد ہوا۔

پہلے دن خواجہ سراؤں کی جانب سے ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا جسے تمام موجود افراد نے خوب سراہا۔ کانفرنس میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے تقریباً 250 اراکین، پروفیشنل نرسز، اسٹوڈنٹ نرسز، اور سماجی این جی اوز کے اراکین، طبی پیشہ ور افراد، ہیلتھ مینجمنٹ پروفیشنلز اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کا براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا گیا اور اس میں دنیا بھر سے 1000 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ یہ کانفرنس 28 اور 29 اکتوبر 2022 کو منعقد ہوئی تھی۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.