ETV Bharat / state

غیر ملکی مشنوں کیلئے علاج کا مکمل انتظام: وزارت خارجہ - کورونا وبا

حکومت نے علاج و معالجے کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لئے یہاں موجود تمام غیر ملکی مشنوں کے عہدیداروں اور عملے کے انتظامات کئے ہیں اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ آکسیجن سمیت کسی بھی چیز یا دوا کو غیر ضروری طور پر جمع نہ کریں۔

arindam bagchi
وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی
author img

By

Published : May 2, 2021, 5:07 PM IST

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے یہاں صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزارت خارجہ میں پروٹوکول کے سربراہ اور محکمہ جات کے سربراہان ہندوستان میں واقع تمام ہائی کمیشنوں اور سفارتخانوں سے قریبی رابطے میں ہیں اور ان کی طبی ضرورتوں خاص کر کووڈ سے متعلق علاج کی ضرورتوں پر ضرروی کارروائی کررہے ہیں۔ اس میں ان کا اسپتال میں علاج بھی شامل ہے۔

مسٹر باگچی نے کہا کہ وبا کی صورتحال کے پیش نظر ہر ایک سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ آکسیجن سمیت ضروری اشیاء کو جمع نہ کریں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.