ETV Bharat / state

Community Day Celebration رابعہ اسکول میں کمیونٹی ڈے منایا گیا - dr zeba ayaz

دہلی کی رابعہ گرلز پبلک اسکول کے اٹل ٹنکرنگ لیب میں کمیونٹی ڈے منایا گیا وہیں ڈی این اے انکٹریکشن پر ایک ورکشاپ بھی منعقد ہوا جس میں مختلف اسکولز کی طالبات نے بھی شرکت کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 2, 2023, 7:28 AM IST

رابعہ اسکول میں کمیونٹی ڈے منایا گیا

دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کی رابعہ گرلز پبلک اسکول کے اٹل ٹنکرنگ لیب (اے ٹی ایل) میں کمیونٹی ڈے منایا گیا۔ اے ٹی ایل کے تحت طلبا کو ایک ایسا پلیٹ فارم دیا جاتا ہے جس میں وہ اپنے اندر پوشیدہ و نئی تکنیکی صلاحیتوں کو ابھاریں اور آگے بڑھیں۔ کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے تعاون سے اسکول کے اے ٹی ایل لیب میں ڈی این اے انکٹریکشن پر ایک ورکشاپ منعقد ہوا۔ اس ورکشاپ میں شہر کے دوسرے اسکولوں کی طالبات نے بھی حصہ لیا۔ اسکول کی پرنسپل کلشوم زہرہ نے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر پورتی، ان کی ٹیم، اسکول کے اساتذہ اور طلبا کا خیر مقدم کیا۔ انھوں نے زندگی میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے طلبا سے سائنس سے مزید جڑنے کے لیے کہا۔ ڈاکٹر زیبا ایاز نے ڈیزائن تھنکنگ پر ورکشاپ کی اور طلبا سے ان کی ڈریم انوویشن لکھنے کی ہدایت دی۔ زینت محل اسکول کی طالبات کا ڈریم پروجیکٹ لڑکیوں کے لیے سیفٹی الارم ایپ کی تخلیق ہے جبکہ ہمدرد پبلک اسکول کے طلبا نے نیویگیشن ایپ بنانے کی خواہش کی۔ جس میں لوگوں کو راستے کے ساتھ ساتھ سڑک کے گڑھوں اور دوسری پریشانیوں کے بارے میں بھی پتہ چلے۔ رامجس اسکول کے طلبا نے سولر کار اور اینگلو عربک اسکول کے طلبا نے دہلی کے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے نئی ایپ بنانے کی خواہش ظاہر کی۔

ڈاکٹر پورتی نے بچوں کے اندر سائنس کا شوق بڑھانے کے لیے قیمتی معلومات فراہم کیں اور بتایا کہ نئی ریسرچ میں یہ ثابت ہوا ہے کہ ڈی این اے ہوا میں موجود ہے۔ سی ایس آئی آر کے لوگوں نے سبھی بچوں کو ڈی آئی وائی (ڈو اِٹ یور سیلف ) کٹس بھی تقسیم کی۔ بچوں کو سکھایا گیا کہ وہ اپنا ڈی این اے کیسے پتہ کر سکتے ہیں۔ بچوں نے بہت دلچسپی لی اور خود پریکٹیکل کرکے دیکھا۔ طلبا اپنا ڈی این اے دیکھ کر بہت خوش تھے۔ پروگرام کے اختتام پر سبھی طلبا کو سرٹیفکیٹ تقسیم کیا گیا۔ ڈاکٹر زیبا ایاز نے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : Bomb Threat in School دہلی کی اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.