وجے پارک، دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی خطہ میں یمنا وہار سے متصل ہے جہاں مسلمانوں کی تعداد برادران وطن سے زیادہ ہے۔ یہاں کے لوگوں نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک بہترین مثال پیش کی ہے۔
اس علاقے کے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'اس علاقے میں پولیس داخل نہیں ہوئی، اسی لیے ان کا علاقہ فسادیوں سے محفوظ ہے۔ اگر پولیس علاقہ میں آتی تو شاید یہاں بھی شرپسند وہ سب کرتے جو دیگر علاقوں میں ہوا ہے۔'
وجے پارک میں رہنے والے پنڈت نے بتایا مسلمانوں نے ان کی اور ان کے مندروں کی خود حفاظت کی علاقہ والوں نے یہ طے کر لیا تھا کہ چاہے جو ہو ہم اپنا آپسی بھائی چارے کو برقرار رکھیں گے۔