ETV Bharat / state

دہلی: کردمپوری میں بھائی چارے کی مثال - منپھول سنگھ

قومی دارالحکومت دہلی کے شمال مشرقی خطہ میں جہاں ایک طرف ہندو مسلم تشدد ہوئے تو وہیں دوسری جانب شمال مشرقی دہلی کا ایک علاقہ کردمپوری بھی تھا جہاں مسلمانوں کی تعداد برادران وطن سے زیادہ تھی لیکن انہوں نے یہ عہد کر لیا تھا کہ وہ ایک اتحاد کو ٹوٹنے نہیں دیں گے۔

مسلم اکثریتی علاقوں میں مسلمانوں نے مندروں کی حفاظت کی

author img

By

Published : Feb 27, 2020, 10:53 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:39 PM IST

کردمپوری میں رہنے والے ڈاکٹر یوگیش نے بتایا کہ 'جب شمال مشرقی دہلی کو نذر آتش کیا جا رہا تھا تب مسلم سماج کے لوگ ان کی حفاظت میں مصروف تھے۔'

دوا کی دکان چلانے والے چندرپال نے بتایا کہ وہ گذشتہ 35 برسوں سے کردمپوری میں رہ رہے ہیں لیکن آج تک ایسی صورتحال نہیں دیکھنے کو ملی انہوں نے کہا کہ دیگر ہندو علاقوں کے مقابلے وہ یہاں خود کو زیادہ محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

مسلم اکثریتی علاقوں میں مسلمانوں نے مندروں کی حفاظت کی

وہیں نوجوان گورو کا کہنا تھا کہ جب فساد ہوا تو پہلے دن وہ کافی ڈر گئے تھے لیکن مقامی مسلمانوں نے انہیں یقین دلایا کہ وہ یہاں محفوظ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مسلمان مندروں کی اور ہندو مساجد کی حفاظت کر رہے تھے۔

70سالہ منپھول سنگھ نے کہا کہ اس سب کے پیچھے سیاسی رہنماؤں کا ہاتھ ہے اور وہ بس اپنی سیاست کرنا جانتے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.