ETV Bharat / state

North India Weather Update دہلی سمیت پورا شمالی بھارت سردی کی لہر اور دھند کی لپیٹ میں - شمالی بھارت میں سردی کی لہر

محکمۂ موسمیات نے قومی دارالحکومت کے ساتھ ساتھ پنجاب، ہریانہ اور کئی دوسری ریاستوں میں اگلے چند دنوں تک شدید سردی کی پیش گوئی کی ہے۔ Weather Forecast in Delhi

دہلی سمیت پورا شمالی بھارت سردی کی لہر اور دھند کی لپیٹ میں

author img

By

Published : Dec 27, 2022, 9:45 AM IST

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں شدید سردی نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ دہلی میں جہاں درجہ حرارت 4 ڈگری تک گر گیا ہے وہیں کچھ ریاستوں میں درجہ حرارت صفر ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ ایسے میں اعلیٰ حکام بعض اسکولوں میں بچوں کے لیے چھٹی کا اعلان کر رہے ہیں تو بعض مقامات پر اوقات میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔ سردی کے ساتھ ساتھ دھند کی دوہری لپیٹ بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ دھند کی وجہ سے کئی ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق دہلی میں دو روز تک دھند کا راج رہے گا، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور مغربی راجستھان کے علاقے بھی دھند کی لپیٹ میں رہیں گے، آئندہ 24 گھنٹے تک اترپردیش اور مشرقی راجستھان میں دھند چھائی رہے گی۔ Cold wave in North India

دہلی میں منگل کی صبح سردی کی لہر جاری رہنے سے شدید دھند چھائی رہی ۔ اس کے علاوہ کم سے کم درجہ حرارت سات ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں کسی خاص تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔ نئے سال تک درجہ حرارت میں اسی طرح اتار چڑھاؤ ہوتا رہے گا۔ سردی کی لہر دو روز تک جاری رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت صفر سے نیچے رہا۔ کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی لائنیں اور ڈل جھیل کے اندرونی حصے بھی جم گئے ہیں۔

شمالی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں پہاڑوں سے آنے والی ٹھنڈی ہواؤں سے لوگ سردی سے کانپ رہے ہیں۔ اتوار کی طرح، دہلی-این سی آر پیر کے روز بھی سردی کی لہر اور گھنے دھند کی لپیٹ میں رہا۔ سخت سردی کا اثر یہ ہوا کہ دہلی میں پیر کو موسم کا سب سے سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں دونوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔پیر کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بڑی کمی آئی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے چھ ڈگری نیچے 15.6 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت معمول سے پانچ ڈگری تین ڈگری کم ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Update کشمیر میں لوگوں کو سردی کی شدت سے قدرے راحت، پہلگام سرد ترین جگہ

دہلی سمیت پورا شمالی ہندوستان ان دنوں سردی کی لہر اور دھند کی لپیٹ میں ہے۔ دھند کے باعث سڑکیں جام ہو رہی ہیں۔ لوگ سردی سے بچنے کے لیے الاؤ اور ہیٹر کی مدد لے رہے ہیں۔ راجدھانی دہلی میں سردی کی لہر جاری رہنے کی وجہ سے گھنی دھند چھائی ہوئی ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سردی کے باعث لوگ گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب دفتر یا کام کے سلسلے میں گھر سے نکلنے والے افراد کو بھی دھند کے باعث ہلکا ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.