ETV Bharat / state

Rain in Delhi NCR دہلی-این سی آر میں بارش کے ساتھ سردی کی دستک - دہلی میں گزشتہ تین دنوں میں درجہ حرارت میں کمی

محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت میں گزشتہ تین دنوں میں درجہ حرارت میں تقریباً سات ڈگری سیلسیس کی کمی درج کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے پہلے ہی ہفتہ اور اتوار کے روز ہلکی بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ جمعہ کی دوپہر سے ہی دہلی-این سی آر میں سیاہ بادل دکھائی دینے لگے تھے۔ کئی علاقوں میں گزشتہ رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ Rain in Delhi NCR

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 8, 2022, 7:33 PM IST

نئی دہلی: قومی دارالحکومت خطہ (این سی آر) میں جمعہ کے روز سے ہونے والی وقفے وقفے کی بارش کے سبب ہفتہ کی صبح لوگوں کو سردی کا سامنا کرنا پڑا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت میں گزشتہ تین دنوں میں درجہ حرارت میں تقریباً سات ڈگری سیلسیس کی کمی درج کی گئی ہے۔ Rain in Delhi NCR

محکمہ موسمیات نے پہلے ہی ہفتہ اور اتوار کے روز ہلکی بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ جمعہ کی دوپہر سے ہی دہلی-این سی آر میں سیاہ بادل دکھائی دینے لگے تھے۔ کئی علاقوں میں گزشتہ رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ کے مطابق مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دارالحکومت میں چار سے پانچ روز تک بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ نے 8 سے 12 اکتوبر کے درمیان بوندا باندی اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

واضح ر ہے کہ مانسون نے 29 ستمبر کو راجدھانی سے واپسی شروع کی ہے اور مانسون کے بعد یہ پہلی بارش ہوگی۔ یہ بارش خلیج بنگال کے او پر تیار ہونے والے مانسون سسٹم کے اثر ات کی وجہ سے ہوگی۔ اس کے اثر سے دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے مختلف مقامات پر بارش ہوگی۔ مسلسل بادل چھائے رہنے اور بارش کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں بھی کمی آئی ہے۔ درجہ حرارت میں کمی کا یہ سلسلہ چند روز تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برسات کے بعد زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 28 ڈگری کے قریب رہے گا اور اس میں تقریباً چھ ڈگری کی کمی واقع ہوگی۔ کم سے کم درجہ حرارت بھی 20 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔

جمعہ کے روز دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.1 ڈگری درج کیا گیا تھا جو معمول سے سات ڈگری کم تھا۔ کم از کم درجہ حرارت 21.8 ڈگری سیلسیس رہا جو کہ معمول کے مطابق ہے۔ ہوا میں نمی کی شرح 81 سے 96 فیصد کے درمیان درج کی گئی۔ دارالحکومت کے کچھ علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹے میں بارش ہوئی اور صبح 8:30 بجے صفدرجنگ میں 25.3 ملی میٹر، پالم میں 0.4 ملی میٹر، لودی روڈ میں 19.4 ملی میٹر، آیا نگر میں 10.4 ملی میٹر، منگیش پور میں 1.0 ملی میٹر، نجف گڑھ میں 5.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج دارالحکومت میں عام طور پر مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔ دارالحکومت کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سیلسیس تک اور کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری کے آس پاس رہ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rain in Delhi دہلی اور این سی آر کیلئے یلو الرٹ جاری

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.