ETV Bharat / state

Cold Increase In Delhi: دہلی میں بارش کے سبب سردی میں اضافہ - دہلی کی خبر

ویکینڈ کرفیو کے ساتھ ہی قومی دارالحکومت دہلی میں دیر رات سے بارش Late Night Rain In Delhi کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد موسم میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی آگئی ہے اور ٹھنڈ میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔

دہلی میں بارش کے سبب سردی میں اضافہ
دہلی میں بارش کے سبب سردی میں اضافہ
author img

By

Published : Jan 8, 2022, 4:01 PM IST

دہلی میں جمعہ کی صبح سے ہی موسم میں تبدیلی Climate Of Delhi آنی شروع ہوگئی تھی صبح تیز ہوائیں چل رہی تھیں اور یہ ہوائیں سردی کو مزید بڑھانے میں معاون ثابت ہو رہی تھیں۔ جمعہ کو بھی ان ہواؤں کی وجہ سے لوگوں کو دہلی کی اصلی سردی کا احساس ہونے لگا۔

دہلی میں بارش کے سبب سردی میں اضافہ

رات 12 بجے کے بعد اچانک موسم بدلنا شروع ہوا اور بادلوں کی گرج کے ساتھ بارش کا بھی زور دار دور شروع ہوگیا۔

ساری رات بارش ہوتی رہی۔ تاہم ہفتہ کی صبح بھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

دن کے وقت تیز ہواؤں اور رات میں تیز بارش کی وجہ سے موسم مزید ٹھنڈا ہو گیا اور دہلی کے لوگوں کو سخت سردی کا سامنا ہے۔

ویکینڈ کرفیو Weekend Curfew In Delhi ہونے کی وجہ سے ایسے میں کئی سرکاری دفاتر کے ساتھ ساتھ نجی دفاتر، مارکیٹ مال، سنیما ہال بھی بند رہیں گے۔

محکمۂ موسمیات نے پہلے ہی پانچ دن بارش کی پیش گوئی کی تھی جو منگل سے شروع ہوئی تھی، منگل اور بدھ کو بارش کے بعد جمعرات کو بارش نہیں ہوئی اور موسم ملا جلا اور خوشگوار رہا۔

آج کی بارش کی وجہ سے جامعہ نگر کی کئی شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شاہین باغ میں نالے والے روڈ پر پانی جمع ہوگیا ہے، مصروف رہنے والے راستہ پر پانی جمع ہونے سے جو بھی گاڑی گزرتی ہے اس کے چھینٹوں سے راہگیروں کے کپڑے خراب ہورہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.