ETV Bharat / state

دہلی میں بڑھتی ٹھنڈ، غریبوں میں کمبل تقسیم

Cold in Delhi, distribution of blankets to poor اس ٹھنڈ میں غریبوں کی مدد کرنا انسانی اور سماجی فریضہ ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے سوسائٹی فار برائٹ فیوچر ( ایس بی ایف ) نے دہلی کے مانو مندر ٹرسٹ کے صحن میں ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم پروگرام کا انعقاد کیا۔

دہلی میں بڑھتی ٹھنڈ، غریبوں میں کمبل تقسیم
دہلی میں بڑھتی ٹھنڈ، غریبوں میں کمبل تقسیم
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 10:33 PM IST

نئی دہلی: اس ٹھنڈ میں غریبوں کی مدد کرنا انسانی اور سماجی فریضہ ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے سوسائٹی فار برائٹ فیوچر ( ایس بی ایف ) نے دہلی کے مانو مندر ٹرسٹ کے صحن میں ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں مانو مندر ٹرسٹ کے تحت اسکول جانے والے یتیم بچوں میں کمبل تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر مانو مندر ٹرسٹ کے کئی سرکردہ لوگوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ارون پرکاش (فلسفی اور مصنف) پروگرام کے مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ ڈاکٹر ارون پرکاش جی 20 کی ثقافتی کمیٹی کے رکن اور ہندوستان- کوریا ثقافتی تعلقات کے علمبردار رہے ہیں۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر پرکاش نے سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کے کام کی تعریف کی اور اسے معاشرے کے لئے تحریک کا ذریعہ قرار دیا۔

ڈاکٹر پرکاش نے کہا کہ سوسائٹی فار برائٹ فیوچر ملک کی تعمیر اور سماجی بہبود کے کاموں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اس تنظیم کا کام قابل تعریف ہے۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر پرکاش کے علاوہ سادھوی سمتا شری (ٹرسٹی اور ڈائریکٹر، مانو مندر ٹرسٹ) اور شری ارون یوگی (ٹرسٹی اور ڈائریکٹر، مانو مندر ٹرسٹ) بھی موجود تھے۔ سادھوی سمتا شری نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوسائٹی فار برائٹ فیوچر انسانی فلاح و بہبود کے لئے ایک سرکردہ تنظیم ہے اور یہ کام قابل ستائش ہے۔ سادھوی سمتا شری نے کہا کہ ہم سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کے ساتھ ایسے پروگرام کرتے رہیں گے جو سماج کے مفاد میں ہوں۔ شری ارون یوگی نے سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کے کام کی بھی تعریف کی۔

اس موقع پر سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کےوالنٹیئر کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عامر جمال نے قرآن مجید کی آیت پڑھ کر اپنے خطاب کا آغاز کیا اور کہا کہ خدمت کوئی احسان نہیں بلکہ یہ ایک ذمہ داری ہے، جسے اس کے حقدار تک پہنچانا ہے۔ سوسائٹی فار برائٹ فیوچر اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اور اسے اپنا سماجی فریضہ سمجھ کر ادا کر رہی ہے۔ ڈاکٹر عامر جمال نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد لوگوں میں یہ شعور پیدا کرنا ہے کہ لوگ کسی حقدار کا حق نہ چھینیں اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے کوششیں کریں۔ پی آر کوآرڈینیٹر اشہر عالم نے ھی سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کے کام کومختصراً لوگوں کے سامنے پیش کیا۔

واضح ر ہے کہ سوسائٹی فار برائٹ فیوچر کے ذریعہ ہندوستان کی 16 ریاستوں میں پروجیکٹ ریلیف پروگرام چلایا جاتا ہے تاکہ سردیوں کے موسم میں معاشرے کے غریب اور ضرورت مند طبقوں کو مدد فراہم کی جاسکے۔ اگر ہم پروجیکٹ راحت کے تحت اب تک قومی سطح پر کمبلوں کی تقسیم کی بات کریں تو سوسائٹی فار برائٹ فیوچر نے تقریباً ڈھائی لاکھ کمبل تقسیم کئے ہیں۔ گزشتہ چند سالوں کی سرگرمیوں کے بارے میں بات کریں تو ہزاروں لوگوں کی بحالی اور انسانی امداد کے لئے کام کیا ہے۔ سوسائٹی ملک کی ایک سرکردہ سماجی تنظیم ہے، جو ہندوستان بھر میں آفات کے خطرے کو کم کرنے اور اس طرح کے واقعات کے دوران امداد فراہم کرنے اور متاثرہ لوگوں کی بحالی اور انہیں معمول کی زندگی میں واپس لانے کے لئے کام کرتی ہے۔ اس کا مقصد آفات کو روکنے اور کم کرنے کے لئے انسانی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور اس طرح بنی نوع انسان کی سلامتی میں کردار ادا کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ساڑھے تین سو سالہ سنہری مسجد کے انہدام کی سازش: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

ڈاکٹر عامر جمال (نیشنل والنٹیئر کوآرڈینیٹر) اور اشہر عالم (پی آر کوآرڈینیٹر) اور ایس بی ایف کے دہلی کے والنٹیئرس نے اس پروگرام کے انعقاد میں فعال کردار ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.