ETV Bharat / state

کوئلہ بدعنوانی: سی بی آئی کو چار ہفتوں کی مہلت

سپریم کورٹ نے کوئلہ بلاک الاٹمنٹ بدعنوانی کیس کی جانچ کی تازہ اسٹیٹس رپورٹ سونپنے کے لیے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو چار ہفتوں کا وقت دیا ہے۔

کوئلہ بدعنوانی معاملہ : جانچ رپورٹ کے لیے سی بی آئی کو چار ہفتوں کا وقت

author img

By

Published : Feb 19, 2020, 11:21 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:48 PM IST

سی بی آئی نے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس سوريہ کانت کی بینچ کے سامنے سماعت کے دوران کہا کہ 'معاملے کی جانچ میں ابھی مزید وقت لگے گا، اس لیے تازہ اسٹیٹس رپورٹ سونپنے کے لیے چار ہفتے کا وقت دیا جائے۔'

پیشے سے وکیل ایم ایل شرما کی درخواست پر یہ سماعت ہوئی۔ واضح ر ہے کہ 2014 کے کوئلہ بلاک الاٹمنٹ بدعنوانی معاملے میں سی بی آئی اپنے ہی سابق ڈائریکٹر رنجیت سنہا کے کردار کی تحقیقات کر رہی ہے، جس میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے عہدے پر رہتے ہوئے جانچ کو متاثر کیا تھا۔

شرما نے بینچ سے کہا کہ جندل اسٹیل، کوئلہ بلاک الاٹمنٹ کا سب سے بڑا فیض یافتگان تھا، لیکن ابھی تک صنعت کار نوین جندل کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا سکی ہے ۔ اس کے بعد جسٹس بوبڈے نے سی بی آئی سے پوچھا ' کیا اس سلسلے میں کوئی گرفتاری ہوئی ہے؟'۔

سی بی آئی نے کسی گرفتاری سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے معاملے کی جانچ اسٹیٹس رپورٹ پیش کرنے کے لیے چار ہفتے کا وقت مانگا جسے عدالت نے مان لیا ۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.