قومی دارالحکومت اور اس سے منسلک علاقوں میں اندر پرست گیس لمیٹیڈ نے سی این جی اور قدرتی پائپ گیس کی قیمت میں 3.20 کی کٹوتی کی ہے، تاہم اب اس کی قیمت بازار میں 42 روپئے ہے۔
دہلی آٹوموبائل میں استعمال ہونے والی سی این جی کی قیمتوں اور گھریلو کچن میں کھانا بنائے کے لیے استعمال ہونے والی گیس کی قیمت میں جمعہ کے روز سات فیصد کمی کی گئی۔
واضح رہے کہ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں یہ کمی 3.60 روپے کم ہونے کے بعد اب 47.75 روپے فی کلو ہے، تاہم آئی جی ایل نے ایک بیان میں اپنے گھریلو قدرتی گیس کی قیمتوں میں 1.55 روپے فی معیاری کمی کے بعد اب اس کی قیمت 28.55 روپے فی کلوگرام ہے۔
نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور غازی آباد میں گھریلو قدرتی گیس کی قیمت 28.45 روپے ہوگی، جو پہلے 30.10 روپے فی کلو تھی۔