دارالحکومت دہلی کے شمالی مشرقی دہلی میں گزشتہ دو روز سے فساد جیسے حالات بنے ہوئے ہیں۔
ان تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک ہنگامی میٹنگ بلائی اس کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ دہلی میں اس طرح کے ماحول پیدا ہوا۔
کیجریوال نے عوام سے امن بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق دہلی کے بارڈز پر یہ دیکھا گیا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ دہلی کی طرف رخ کر رہے ہیں۔
اس لیے اجلاس میں ان بارڈرز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: دہلی تشدد: وزیر داخلہ کا اعلی سطحی اجلاس
اس کے ساتھ تھی جو لوگ فساد بھڑ کانے میں سرِ فہرست ہیں ان کی شناخت کرکے ان کی گرفتاریوں کے لیے بھی دہلی پولیس کمشنر کو حکم دیا گیا ہے۔
کیجریوال نے بتایا کہ دہلی کی موجودہ صورتحال پر بات کرنے کے لیے ان کی ملاقات امت شاہ ہے ہونی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے تشدد زدہ علاقوں کے اراکین اسمبلی کی ایک ہنگامی میٹینگ طلب کی تھی۔
واضح رہے کہ دہلی کے شمال مشرقی علاقے میں تشدد میں ایک ہیڈ کانسٹیبل سمیت 8 افراد ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جن میں نیم فوجی دستے اور دہلی پولیس فورس کے متعدد اہلکار شامل ہیں۔