ETV Bharat / state

کیجریوال نے مرکزی حکومت سے مدد طلب کی - حکومت ساڑھے 7 کلو راشن مہیہ کرا رہی ہے

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آج پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 'اگر تبلیغی مرکز اور بیرون ممالک سے آنے والے لوگوں کو الگ کر دیا جائے تو دہلی کے 445 کورونا وائرس سے متاثر لوگوں میں محض 40 کیسز ہی دہلی کے ہیں۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال
author img

By

Published : Apr 4, 2020, 9:58 PM IST

اس کے علاوہ کیجریوال نے بتایا کہ جن کے پاس راشن کارڈ ہیں۔ ایسے 71 لاکھ لوگوں کو ہماری حکومت ساڑھے 7 کلو راشن مہیا کرا رہی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

لیکن جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے ایسے بھی بہت سے غریب لوگ ہیں۔ ان کے لیے بھی حکومت نے ویب سائٹ جاری کر دیا ہے۔ جہاں سے فارم بھر سکتے ہیں۔

چھ لاکھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے گزشتہ کئی سالوں سے راشن کارڈ کے لئے اپلائی کیا ہے، انہیں راشن دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ کل سے اب تک ویب سائٹ پر 40 سے 50 ہزار لوگ رجسٹر کر چکے ہیں، ان سب کو بھی راشن دیا جائے گا اور یہ کام دو دنوں کے اندر شروع کر دیا جائے گا۔ ان لوگوں کو پانچ کلو راشن فی شخص دیا جائے گا۔

کیجریوال نے کہا کہ اسپتالوں میں (پی پی ای کٹ) پرسنل پروٹیکٹیو اکوپمنٹ کٹ کی کافی کمی ہوگئی ہے، جس کے لیے انہوں نے مرکزی حکومت کو گزشتہ شب ہی ایک خط لکھا ہے جس میں فوری طور پر پی پی ای کٹ کی ضرورت کو بتاتے ہوئے ان سے مدد مانگی گئی ہے۔

کیجریوال کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اور نرسز اور سارے اسٹاف کی صحت کو لے کر وہ بہت پریشان ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ ڈاکٹر نے نرس کو بغیر پی پی ای کٹ کے مریضوں کا علاج کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.